Home / خبر یں / پاک بھارت جنگ کا سوچنا بھی بے وقوفی ہے، فواد چوہدری

پاک بھارت جنگ کا سوچنا بھی بے وقوفی ہے، فواد چوہدری

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ پاک بھارت جنگ کا سوچنا بھی بے وقوفی ہے اور بھارتی حکومت کو مذاکرات پر واضح فیصلہ کرنا ہوگا۔بھارتی اخبار کو دیے گئے انٹرویو میں وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ پاکستان بھارت کے ساتھ تمام حل طلب مسائل پر مذاکرات کے لیے تیار ہے، تاہم بھارت کو پاکستان سے مذاکرات پر واضح فیصلہ کرنا ہوگا جب کہ جنگ اور دشمنی کسی مسئلے کا حل نہیں ہے۔فواد چوہدری نے کہا کہ مسائل کے حل کا ایک راستہ جنگ ہے، لیکن دونوں ملک ایٹمی طاقت ہیں اس لیے جنگ کے بارے میں سوچنا بھی بے وقوفی ہے، دوسرا راستہ مذاکرات کا ہے جہاں بیٹھ کر مسائل کا حل نکالا جا سکتا ہے۔فواد چوہدری نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان اصل مسئلہ کشمیر کا ہے، بھارتی سیاست دان پاکستان مخالف نعرے لگا کر انتخابات میں فائدہ حاصل کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو بلوچستان میں بھارتی دہشت گردی پر تشویش ہے، جاسوس کلبھوشن یادیو کی گرفتاری پاکستان میں بھارتی مداخلت کا ثبوت ہے۔

Check Also

نرسنگ کے نصاب میں ذیابطیس کو بطور مضمون شامل کرنے کا فیصلہ

لاہور: حکومت نے ذیابیطس کنٹرول کے لیے نرسنگ نصاب میں شوگر کو بطور مضمون شامل کرنے ...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *