Home / تعلیم / پاک فوج ملا کنڈ ڈویژن کے میجر جنرل خالد سعید کی بیگم خالد سعید نے کہا ہے

پاک فوج ملا کنڈ ڈویژن کے میجر جنرل خالد سعید کی بیگم خالد سعید نے کہا ہے

 

 

 

مٹہ ( نمائندہ)
پاک فوج ملا کنڈ ڈویژن کے میجر جنرل خالد سعید کی بیگم خالد سعید نے کہا ہے کہ سپیشل پرسن بچے ہمارے معاشرے کی ایک قیمتی اثاثہ ہیں اور ہم سب کو ملکر اپنے اس قیمتی اثاثے کو خصوصی توجہ دینا چایئے انہوں نے کہا کہ حکومت اور دیگر ذمہ دار ادارے سپیشل پرسن بچوں اور لوگوں کا خاص خیال رکھیں کیونکہ ان بچوں اور دیگر سپیشل لوگوں میں عام لوگوں سے زیادہ ٹیلنٹ ہوتے ہے انہوں نے کہا کہ سپیشل بچوں میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں اور یہ بچے ملک وقوم کیلئے بہت کچھ کرسکتے ہے لیکن ان بچوں پر توڑی سی توجہ کی ضرورت ہے ان خیالات کااظہار انہوں نے گذشتہ روز امنگ سپیشل ایجوکیشن سکول مٹہ میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب میں سکول کی بچوں سٹاف اور پاک فوج کے اعلیٰ ذمہ داروں نے بھی شرکت کی اس موقع پر سکول کے ڈائریکٹر نعیم سلطان نے بھی خطاب کی جبکہ اس موقع پر پاک فوج ملاکنڈ ڈویژن کے میجر جنرل خالد سعید بریگیڈ ئر نسیم انور اور انکے اہلیہ پاک فوج مٹہ کے کرنل شاہد بشیر اور دیگر ذمہ دار بھی موجود تھے انہوں نے کہا کہ پوری قوم اور حکومت سمیت دیگر ذمہ دار اداروں کو چایئے کہ وہ سپیشل بچوں کو اپنے ہر چھوٹی بڑی خوشی میں شریک رکھیں اور کھبی بھی ان بچوں کو انکی سپیشل پرسن ہونے کی احساس نہ دلائے انہوں نے کہا کہ سپیشل بچوں میں عام بچوں کی مقابلے میں ٹیلنٹ زیادہ ہوتی ہیں لیکن ہم ان بچوں کو توجہ نہیں دیتے جو سراسر ان بچوں کیساتھ زیادتی ہے انہوں نے محدود وسائل اور اپنی مدد اپ کی تحت سکول چلانے پر امنگ سکول مٹہ کے ذمہ داروں کو داد دی اس سے پہلے انہوں نے تمام مہمانوں کیساتھ سکول کادورہ کیا اور بچوں سے گھل مل گئی اخر میں تمام مہمانوں نے سکول کی بچوں اور سکول کی سٹاف پر تحائف بھی تقسیم کی تقریب میں سکول کی بچوں نے بھی جمناسٹک اور دیگر سرگرمیاں کرکے مہمانوں سے خوب داد اصول کی

Check Also

ڈپٹی کمشنر سید امان انور قدوائی کی زیر صدارت گورنمنٹ ماڈل سکولز کی ڈی کنسولیڈیشن کے حوالے سے میٹنگ ہوئی

    ڈپٹی کمشنر سید امان انور قدوائی کی زیر صدارت گورنمنٹ ماڈل سکولز کی ...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *