Home / تعلیم / پرلز ایجوکیشن سٹی کا قیام بھوآنہ کے لیئے کسی نعمت سے کم نہیں۔ سید محمد علی شاہ وائس چانسلر

پرلز ایجوکیشن سٹی کا قیام بھوآنہ کے لیئے کسی نعمت سے کم نہیں۔ سید محمد علی شاہ وائس چانسلر

 

 

پرلز ایجوکیشن سٹی کا قیام بھوآنہ کے لیئے کسی نعمت سے کم نہیں۔ سید محمد علی شاہ وائس چانسلر
بھوآنہ()پرلز ایجوکیشن سٹی کے زیر اہتمام پانچویں سالانہ تقریب تقسیم انعامات منعقد کی گئی جس میں پرلز ایجوکیشن سٹی کے زیر سایہ کام کرنے والے تمام اداروں الائیڈ سکول انور جنت کیمپس ، پرلز انٹرنیشنل کالج، پرلز ایڈمنسٹریٹو سکول اور پرلز مونٹیسوری کے طلباءو سٹاف نے شرکت کی ۔بچوں نے رنگا رنگ پروگرام پیش کیئے ۔ مہمان خصوصی ڈاکٹر سید محمد علی شاہ وائس چانسلر جی سی یونیورسٹی فیصل آباداور ڈپٹی کمشنر مظفر گڑھ مہر سیف انور جپہ تھے۔جبکہ معزز مہمانوں میں ضلعی چیئرمین ثقلین سجنکا، معروف کالم نگار مظہر برلاس کے ساتھ ساتھ علاقہ کی تمام سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی۔پرلز ایجوکیشن سٹی بھوآنہ کے پیٹرن انچیف ایڈیشنل کمشنر ایف بی آر مہر اسد طاہر جپہ نے اس ادارے کے اغراض و مقاصد بیان کرتے ہوئے کہا کہ میری خواہش ہے کہ اس علاقے کا ہر بچہ ڈاکٹر، انجینئر، جج اور سی ایس پی آفیسر بنے ۔وائس چانسلر سید محمد علی شاہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ بھوآنہ میں اس ادارے کا قیام کسی نعمت سے کم نہیں۔اس موقع پر انہوں نے پرلز انٹرنیشنل کالج کی شاندار کارکردگی دیکھتے ہوئے جی سی یونیورسٹی سے الحاق کا اعلان بھی کیا۔تقریب کے اختتام پر پوزیشن ہولڈرز میں انعامات بھی تقسیم کیئے گئے۔

Check Also

انٹر کامرس پرائیویٹ کے امتحان میں طالبات نے جھنڈے گاڑ دیے

    کراچی: اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے انٹرمیڈیٹ سال دوم کامرس پرائیویٹ کے سالانہ ...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *