Home / شوبز / پریانکا سلمان کو چھوڑ کر فرحان اختر کیساتھ

پریانکا سلمان کو چھوڑ کر فرحان اختر کیساتھ

ممبئی: معروف اداکارہ پریانکا چوپڑا نے سلمان خان کی فلم ’بھارت‘ چھوڑنے کے بعد فرحان اختر کے ساتھ فلم ’اسکائے از پنک‘ کی شوٹنگ شروع کردی۔ پریانکا چوپڑا کی جانب سے بالی ووڈ سلطان سلمان خان کی فلم ’بھارت‘ چھوڑنے کے بعد مختلف قیاس آرائیاں کی جارہی تھیں کہ وہ اکتوبر میں امریکی گلوکار نک جونز سے شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گی اس لئے وہ اپنی مصروفیات کو کم کرنا چاہتی ہیں مگر ’بھارت‘ چھوڑنے کی اصل وجہ ان کی ایک اور ہالی ووڈ فلم سائن کرنا تھی مگر حیران کن طور پر پریانکا نے بھارت ہی میں اپنی ایک اور فلم ’اسکائے از پنک‘ کی شوٹنگ شروع کردی۔بھارت کی مقبول ترین اداکارہ پریانکا چوپڑا نے سماجی رابطے کی ایپ انسٹا گرام پر نئی فلم  کے حوالے سے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’آج میں بہت پرجوش اور خوش ہوں کیوں کہ کچھ کہانیاں ایسی ہوتی ہیں جنہیں بتانے کی ضرورت ہوتی ہے جس میں سے ایک کہانی عائشہ چوہدری اور اُن کے والدین کی ہے جس کے لئے ہم ایک مجوزہ پروجیکٹ ’اسکائے از پنک‘ لا رہے ہیں۔پریانکا چوپڑا نے درخواست کرتے ہوئے کہا کہ کہانی سے متعلق مزید معلومات جاننے کے لئے ویڈیو ضرور دیکھیں جب کہ اس سے قبل انہوں نے کہا تھا کہ اس فلم میں وہ اداکارہ اور شریک پروڈیوسر کے طور پر کام کر رہی ہیں۔واضح رہے کہ شونالی باس کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم ’اسکائے از پنک‘ میں پریانکا چوپڑا کے مد مقابل فرحان اختر اور نوجوان اداکارہ زائرہ وسیم مرکزی کردار میں نظر آئیں گے جب کہ فرحان اور پریانکا زائرہ وسیم کے والدین کا کردار نبھائیں گے۔

Check Also

پولیس کا مولانا سمیع الحق کی قبر کشائی اور پوسٹ مارٹم کا فیصلہ

 راولپنڈی: پولیس نے جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا سمیع الحق کی قبر کشائی اور پوسٹ ...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *