Home / جرائم / پسند کی شادی کرنے پرباپ کے ہاتھوں بیٹی، داماد اور2 نواسے قتل

پسند کی شادی کرنے پرباپ کے ہاتھوں بیٹی، داماد اور2 نواسے قتل

حافظ آباد: پنڈی بھٹیاں میں باپ نے پسند کی شادی کرنے والی بیٹی، داماد اور 2 نواسوں کو قتل کردیا۔ حافظ آباد کی تحصیل پنڈی بھٹیاں کے نواحی گاؤں نسووال میں گلزارنامی شخص کی بیٹی ثنا پٹھانی نے 4 برس قبل گھرسے بھاگ کر پسند کی شادی کرلی تھی۔ گلزار چاربرس بعد رات کی تاریکی میں بیٹی، داماد اور دو نواسوں کو قتل کرکے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پنڈی بھٹیاں منتقل کردیا گیا ہے جب کہ قاتل کو بھی گرفتارکرنے کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

Check Also

وزیر خارجہ اقوام متحدہ کے اجلاس میں شرکت کیلئے امریکا پہنچ گئے

واشنگٹن: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اقوام متحدہ کے سالانہ اجلاس میں شرکت کے لیے امریکا ...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *