Home / خبر یں / پشاورمیں پولیس کی گاڑی پر فائرنگ سے ڈی ایس پی شہید

پشاورمیں پولیس کی گاڑی پر فائرنگ سے ڈی ایس پی شہید

گاڑی میں سوارگنرراشد اورڈرائیور ناصرسمیت دوراہگیربھی زخمی ہوئے۔ پولیس: فوٹو: فائل

پشاور: چمکنی میں پولیس کی گاڑی پر فائرنگ سے کاؤنٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ کے قائم مقام ڈی ایس پی غنی خان شہید جب کہ ان کے محافظ اورڈرائیورسمیت چارافراد زخمی ہوگئے۔

پشاور کے علاقے چمکنی میں ڈی ایس پی غنی خان اپنی گاڑی میں جارہے تھے کہ راستے میں نامعلوم افراد نے گاڑی پر شدید فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں ڈی ایس پی شہید جب کہ گاڑی میں سوار گارڈ راشد اور ڈرائیور ناصر سمیت 2 راہ گیربھی زخمی ہوئے۔

پولیس فوری طورجائے وقوعہ پہنچی اورعلاقے کا محاصرہ کرتے ہوئے جائے وقوعہ سے شواہد جمع کرنا شروع کردیے جب کہ عینی شاہدین کے بھی بیان قلمبند کیے جارہے ہیں۔

Check Also

سندھ روشن پروگرام کرپشن کیس؛ وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نیب میں پیش

 اسلام آباد: وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کرپشن کیس میں نیب میں پیش ہوئے جہاں ان ...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *