تازہ ترین خبریں
Home / خبر یں / پشاور خودکش حملہ: شہر کی فضا سوگوار، 10 شہدا کی اجتماعی نماز جنازہ ادا

پشاور خودکش حملہ: شہر کی فضا سوگوار، 10 شہدا کی اجتماعی نماز جنازہ ادا

 

 

پشاور: یکہ توت خودکش حملے کے بعد شہر کی فضا سوگوار ہے جب کہ حملے میں شہید ہونے والے 20 میں سے 10 افراد کی اجتماعی نماز جنازہ اداکردی گئی۔گزشتہ رات پشاور کے علاقے یکہ توت میں خودکش حملہ آور نے عوامی نیشنل پارٹی کی کارنر میٹنگ کے ران خود کو دھماکے سے اڑالیا جس کے نتیجے میں اے این پی امیدوار ہارون بلور سمیت 20افراد شہید ہوگئے۔یکہ توت حملے کے بعد شہر کی فضا سوگوار ہے اور شہر کی کاروباری سرگرمیاں جزوی طور پر معطل ہیں جب کہ عوامی نیشنل پارٹی کی جانب سے سوگ کا اعلان بھی کیا گیا ہے۔خیبرپختونخوا بار کونسل نے بھی واقعے پر تین روزہ سوگ کا اعلان کرتے ہوئے آج عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ کردیا ہے جس کے باعث وکلاء آج عدالتوں میں پیش نہیں ہوں گے۔دوسری جانب شہدا کی نماز جنازہ کا سلسلہ جاری ہے اور 10 شہدا کی اجتماعی نماز جنازہ رحمان بابا قبرستان میں ادا کردی گئی ہے جب کہ ہارون بلور کی نماز جنازہ شام 5 بجے ادا کی جائےگی جس میں اے این پی قیادت کے علاوہ دیگر سیاسی جماعتوں کے رہنما بھی شریک ہوں گے۔اے این پی سندھ کے صدر شاہی سید ہارون بلور کی نماز جنازہ میں شرکت کے لیے پشاور روانہ ہوگئے ہیں۔جاں بحق  افراد کی فہرست جاریعلاوہ ازیں لیڈی ریڈنگ اسپتال انتظامیہ نے جاں بحق افراد کی فہرست جاری کردی ہے جس کے مطابق جاں بحق ہونےوالوں میں ہارون بلور کےعلاوہ آصف خان، محمد شعیب، محمد نعیم، یاسین، حاجی محمد گل، نجیب اللہ، عابد اللہ، حذیفہ، عارف حسین، اخترگل، عمران، رضوان ضمیر خان، اسرار، ثمین، صادق اور خان محمد شامل ہیں۔

Check Also

ثنا میر نے ویمن پی ایس ایل شروع کرنے کا مطالبہ کردیا

کراچی: پاکستان ویمن ٹیم کی سابق کپتان ثنا میر نے ویمن پی ایس ایل شروع کرنے ...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *