Home / جرائم / پشاور میں بیٹے کی فائرنگ سے باپ اور 2 بھائی جاں بحق

پشاور میں بیٹے کی فائرنگ سے باپ اور 2 بھائی جاں بحق

عمر فاروق: آشو خیل میں بیٹے کی فائرنگ سے باپ اور 2 سوتیلے بھائی جاں بحق جب کہ ایک زخمی ہوگیا۔ پشاور کے علاقے آشو خیل میں سجاد نامی شخص نے اپنے باپ اور بھائیوں پر فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں اس کا باپ سکندر اور 2 بھائی ثاقب اور مشتاق موقع پر ہی جاں بحق جب کہ ایک بھائی زخمی ہوگیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ گھریلو جھگڑے کا شاخسانہ ہے، ثاقب اور مشتاق ملزم کے سوتیلے بھائی ہیں، سجاد جائے وقوعہ سے فرار ہوگیا ہے جسے گرفتار کرنے کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں جب کہ فائرنگ سے زخمی نوجوان کو پشاور کے اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں اسے طبی امداد دی جارہی ہے۔

Check Also

کراچی: پولیس کی مبینہ فائرنگ سے بچہ ہلاک، مقتول کے والد نے ایف آئی آر مسترد کردی

      کراچی کے علاقے صفورا چورنگی کے قریب مبینہ پولیس مقابلے کے دوران ...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *