Home / جرائم / پشاور میں خاتون ڈانسر اپنے دوست کے ہاتھوں قتل

پشاور میں خاتون ڈانسر اپنے دوست کے ہاتھوں قتل

پشاور: تھانہ کوتوالی کی حدود میں سونیا نامی مقامی رقاصہ کو اس کے دوست نے فائرنگ کرکے قتل کردیا۔ مقتولہ سونیا گزشتہ روز پشاور کے محلہ کوٹلہ فلبانان میں موجود تھی جہاں اس کے دوست مصدق نے اسے فائرنگ کرکے قتل کردیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ سونیا اور مصدق میں کافی عرصے سے دوستی چلی آرہی تھی تاہم گزشتہ روز دونوں کے درمیان ہونے والی تلخ کلامی کے بعد مصدق نے فائرنگ کرکے سونیا کو قتل کردیا۔ پولیس نے واقعے کی ایف آئی آر درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

Check Also

مقبوضہ کشمیر میں شہید 11 نوجوانوں کی نماز جنازہ میں ہزاروں افراد کی شرکت

 سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے ہاتھوں 11 بے گناہ نوجوانوں کی شہادت کیخلاف ...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *