Home / جرائم / پلندری کی ہسپتال بناﺅ زندگی بچاﺅ تحریک کے ساتھ یکجہتی کےلئے جامعہ پونچھ میں موجود پلندری کے طلبہ کی جانب سے احتجاجی ریلی کا انعقاد کیا

پلندری کی ہسپتال بناﺅ زندگی بچاﺅ تحریک کے ساتھ یکجہتی کےلئے جامعہ پونچھ میں موجود پلندری کے طلبہ کی جانب سے احتجاجی ریلی کا انعقاد کیا

راولاکوٹ(نمائندہ خصوصی) پلندری کی ہسپتال بناﺅ زندگی بچاﺅ تحریک کے ساتھ یکجہتی کےلئے جامعہ پونچھ میں موجود پلندری کے طلبہ کی جانب سے احتجاجی ریلی کا انعقاد کیا گیا، جس میں چک محاذ کے رہنماﺅں کے علاوہ پوسٹ گریجویٹ کالج کے طلبہ اور طلبہ تنظیموں کے نمائندگان نے بھی شرکت کی اور پلندری میں جاری ہسپتال بناﺅ زندگی بچاﺅ تحریک کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا، پوسٹ گریجویٹ کالج گراﺅنڈ سے شروع ہونیوالی احتجاجی ریلی شہر کا چکر لگانے کے بعد احاطہ کچہری میں جلسہ عام کی شکل اختیار کر گئی، جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے سعد خالق، ابرار لطیف، فہیم اکبر، افراز احمد خان، چک محاذ کے عامر شاہد، عثمان خان، مجیب خان، احتشام احمد، عدنان خان، اسد خان، دانیال خان اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صحت ، تعلیم اور روزگار کی سہولیات کی مفت فراہمی ریاست کی ذمہ داری ہے لیکن لاکھوں کی آبادی پر مشتمل ضلع سدھنوتی میں ڈسٹرکٹ ہسپتال کی عمارت تک موجود نہ ہونا آج کے عہد میں حکمران طبقات کی کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے، آج حکمران عام عوام کو تعلیم، صحت اور روزگار جیسی بنیادی سہولیات فراہم کرنے سے قاصر ہیں، نہ صرف پلندری بلکہ راولاکوٹ جو ڈویژنل ہیڈکوارٹر ہے اس میں آج تک ڈسٹرکٹ ہسپتال تعمیر ہی نہیں ہو سکا، گزشتہ دور میں چک میں ڈسٹرکٹ ہسپتال کی تعمیر کے سلسلہ میں فیز ون پر کام کیا گیا پھر اسے بجٹ سے آﺅٹ کر کے اس علاقہ سے دشمنی کا مظاہرہ کیا گیا، پلندری میں ہسپتال بناﺅ تحریک اور پھر چک میں ہسپتال بناﺅ تحریک سمیت تمام تحصیلوں میں تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتالوں کی تعمیر کےلئے تحریکیں بنیادی اہمیت کی حامل ہیں، اپنے حقوق کےلئے ہمیں خود میدان میں آنا ہوگا تاکہ اپنے حقوق حکمرانوں سے چھین کر لئے جائیں، نوجوان اب جاگ چکے ہیں اپنے حقوق کی واگزاری تک کسی صورت پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

Check Also

موروثی  زرعی زمین سے لینڈ قبضہ مافیا سے واگزار کرانے،جانی مالی تحفظ،محکمہ روینیو بورڈ حیدر آباداور تحصیلدار روینیو خیرپور کے دفتر میں ان کی زمین کے ریکارڈ کو سیل کیا جائے

خیرپور(بیورو رپورٹ ) موروثی  زرعی زمین سے لینڈ قبضہ مافیا سے واگزار کرانے،جانی مالی تحفظ،محکمہ ...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *