تازہ ترین خبریں
Home / جرائم / پنجاب میں 7 ماہ کے دوران بچوں سے زیادتی کے 844 واقعات کا انکشاف

پنجاب میں 7 ماہ کے دوران بچوں سے زیادتی کے 844 واقعات کا انکشاف

لاہور: پنجاب میں رواں سال کے پہلے 7 ماہ میں بچوں سے زیادتی کے 844 واقعات پیش آئے۔ آبادی کے لحاظ سے پاکستان کے سب سے بڑے صوبے پنجاب میں سال 2018 کے پہلے 7 ماہ میں بچوں سے زیادتی کے 844 واقعات پیش آچکے ہیں۔ پولیس ریکارڈ میں بتایا گیا ہے کہ صوبے میں روزانہ 4 بچے زیادتی کا شکار بنتے ہیں۔بچوں سے زیادتی کے واقعات میں غیرمعمولی اضافے پر نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پنجاب نے 15 اگست کو بچوں سے زیادتی کے ملزمان کو جلد گرفتار کرنے کے لئے مراسلہ جاری کیا تھا تاہم اس حوالے سے ابھی تک کوئی خاطر خواہ اقدامات نہیں کئے گئے۔مراسلے میں حکم دیا گیا تھا کہ بچوں سے زیادتی کے ضمانت پر رہا ملزمان کی بھی فہرستیں تیار کی جائیں اور ایسے ملزمان کی سخت نگرانی کی جائے، اگر ملزم اپنی رہائش تبدیل کرے تو متعلقہ تھانے کو بھی مطلع کرے۔

Check Also

ایشیا کپ میں پاک بھارت ٹاکرا: شوبز ستاروں کی جانب سے بھی نیک تمناؤں کا اظہار

    دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں ہونے والے ایشیاء کپ کے سلسلے میں آج روایتی ...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *