Home / جرائم / پولیس تھانہ روڈالہ کا شادی کی تقرےب پر چھاپہ ۔ ڈیک لگا کر ڈانس کرنے والیں تےن رقاصائےں اور درجن سے زائد تماشبےن زےر حراست

پولیس تھانہ روڈالہ کا شادی کی تقرےب پر چھاپہ ۔ ڈیک لگا کر ڈانس کرنے والیں تےن رقاصائےں اور درجن سے زائد تماشبےن زےر حراست

 


جڑانوالہ(تحصیل رپورٹر) پولیس تھانہ روڈالہ کا شادی کی تقرےب پر چھاپہ ۔ ڈیک لگا کر ڈانس کرنے والیں تےن رقاصائےں اور درجن سے زائد تماشبےن زےر حراست ۔ ذرائع کے مطابق پولیس تھانہ روڈالہ کو اطلاع ملی تھی کہ نواحی گاﺅں 381گ ب میں شادی کی تقرےب کے دوران اُونچی آواز میں ڈیک لگا کر ناچ گانے کی محفل جاری ہے اور درجنوں افراد رقاصاﺅں کے ساتھ فحش حرکات میں مصروف ہیں ۔ اطلاع پر پولیس نے ناچ گانے کی محفل پر چھاپہ مار کر فحش رقص میں مصروف تےن رقاصائےں ثمرہ، بسمہ اور مہر النساءسمےت درجن سے زائد افراد کو حراست میں لے کر مقدمہ درج کر لیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق گرفتار ہونے والے افراد نے مبینہ طور پر شراب بھی پی رکھی تھی مگر روڈالہ پولیس نے کسی بھی ملزم کا طبی معا ئنہ نہیں کرواےا اور نہ ہی اُن کے خلاف شراب نوشی کی دفعات شامل کی گئےں ۔

Check Also

پشاور میں خاتون ڈانسر اپنے دوست کے ہاتھوں قتل

پشاور: تھانہ کوتوالی کی حدود میں سونیا نامی مقامی رقاصہ کو اس کے دوست نے فائرنگ ...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *