Home / خبر یں / پڈعیدن کے قریب مال گاڑی حادثے کا شکار، 13 کنٹینرز الٹ گئے

پڈعیدن کے قریب مال گاڑی حادثے کا شکار، 13 کنٹینرز الٹ گئے

 

 

ضلع نوشہرو فیروز کے علاقے پڈعیدن کے قریب مال گاڑی حادثے کا شکار ہوگئی جس کے باعث کراچی سے لاہور جانے والی متاثرہ ٹرین کے 13 کنٹینرز الٹ گئے۔

ریلوے ذرائع کے مطابق  پڈعیدن میں ابراہیم شاہ کے مقام پر مال گاڑی کی 13 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں جس کے بعد کراچی سے لاہور اور پشاور جانے اور وہاں سے کراچی آنے والی ٹرینوں کو مختلف مقامات پر روک دیا گیا ہے۔

ریلوے ذرائع کے مطابق متاثرہ ٹریک کی بحالی کے لیے سکھر اور کوٹری سے امدادی ٹرین طلب کر لی گئی ہے جب کہ اپ اور ڈاؤن ٹریک بند کردیے گئے ہیں۔

ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ سکھر اور روہڑی طلب کی گئیں امدادی ٹرینیں پہنچ گئیں، کراچی سے پنجاب کے درمیان دونوں ٹریک کی بحالی میں وقت لگے گا۔

ریلوے ذرائع کے مطابق گرین لائن ایکسپریس کو پڈعیدن ریلوے اسٹیشن پر جب کہ خیبر میل کو باندھی ریلوے اسٹیشن پر روک لیا گیا ہے۔

ادھر ملت ایکسپریس کو رانی پور ریلوے اسٹیشن اور کراچی سے سکھر آنے والی سکھر ایکسپریس کو نواب شاہ میں روکا گیا ہے۔

ڈرائیور کنٹرول آپریشن ( ڈی سی او) کے مطابق جو ٹرینیں کراچی سے روانہ ہوچکی تھیں انہیں اگلے اسٹیشنز پر روکا گیا ہے ٹرینوں کا شیڈول بھی متاثر ہوا ہے۔

ڈی سی او کے مطابق قراقرم ایکسپریس، بزنس ایکسپریس، تیز گام ایکسپریس اور علامہ اقبال ایکسپریس سمیت تمام ٹرینیں کراچی سے تاخیر سے نکلیں گی اور ٹریک کلیئر ہونے کے بعد کراچی سے ٹرینوں کی روانگی شروع ہوگی۔

Check Also

اسٹیٹ بینک نے بینکوں کو فارن کرنسی کی خریدو فروخت کی اجازت دے دی

 کراچی: اسٹیٹ بینک نے فارن ایکسچینج میںوئل میں ترمیم کرکے بینکوں کو فارن کرنسی کی خریدو ...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *