تازہ ترین خبریں
Home / بزنس / پینٹس مصنو عات تیار کرنے والے ملک کے معروف ادارے ہیپی لیک فیصل آباد کے ڈائریکٹر خواجہ فہد خالد سکا نے کہا ہے

پینٹس مصنو عات تیار کرنے والے ملک کے معروف ادارے ہیپی لیک فیصل آباد کے ڈائریکٹر خواجہ فہد خالد سکا نے کہا ہے

 

فیصل آباد ( ) پینٹس مصنو عات تیار کرنے والے ملک کے معروف ادارے ہیپی لیک فیصل آباد کے ڈائریکٹر خواجہ فہد خالد سکا نے کہا ہے کہ مہنگائی و بے روز گاری کے اس دور میں جہاں غریب و متوسط طبقہ کے عوام کےلئے گھر چلانا اور بیوی بچوں کی بنیادی ضروریات پوری کرنا مشکل ہوتا جارہا ہے وہاں مختلف مرض میںمبتلا لوگوں کےلئے مہنگے علاج کے اخراجات انکی برداشت سے باہر ہوچکے ہیں انہوں نے کہا کہ اگرچہ حکومت سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کی دیکھ بھال اور انکے علاج کےلئے سہولیات فراہم کر رہی ہے تاہم ان سہولیات میں مزید اضافہ کی ضرورت ہے اسکے لئے مخئیراور صاحب ثروت افراد کو دکھی انساینت کی خدمت کےلئے آگے بڑھنا ہوگا یہ بات انہوں نے ڈپٹی کمشنر ننکانہ ملک عبدالوحید اوراسسٹنٹ کمشنر سانگلہ ہل سید صابر شاہ کے ہمراہ گزشتہ روزتحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں انتہائی قیمتی ڈائیلاسز مشین کا افتتاح کرتے ہوئے کہی یہ مشین انجمن تاجران کے صدر خواجہ شاہد رزاق سکانے THQہسپتال سانگلہ ہل کو عطیہ کی ہے ڈپٹی کمشنر ننکانہ ملک عبدالوحید نے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال سانگلہ ہل کو ڈائیلاسز مشین عطیہ کرنے پرخواجہ شاہد رزاق سکا کے نمائندہ خواجہ فہد خالد سکاکاشکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ مریضوں کی خدمت کے کاموں میں ہاتھ بٹانا بہت بڑی نیکی ہے اور ایسی نیکی کبھی ضائع نہیں ہوتی ا س موقع پر علاقہ کے لوگ کثیر تعداد میںموجود تھے انہوںنے بھی صدرانجمن تاجرا ن سٹی فیصل آ بادو CEOہیپی لیک خواجہ شاہد رزاق سکا کی ہدایت پریہ مشینTHQ ہسپتال سانگلہ ہل کو عطیہ کرنے کی تعریف کی۔اس موقع پر چیئرمین انجمن تاجران سانگلہ میاں طاہر رفیق،صدر محمد سعید کے صاحبزادے،سیکرٹری میاں شفیق الرحمٰن،نائب صدر شمیم الغنی،ایڈمن رحمٰن فری ڈائلیسز چوہدری اعجا احمد اور ہسپتال کی انتظامیہ بھی موجود تھی۔

 

Check Also

پی آئی اے نے برسوں سے رائج امریکن سسٹم سیبر کو خیر باد کہہ دیا

کراچی:  پی آئی اے انتظامیہ نے برسوں سے رائج امریکن ایئرٹکٹنگ، بورڈنگ اور ریزرویشن سسٹم ...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *