Home / خبر یں / پیٹرولیم بحران؛ ایف آئی اے کو کارروائی سے روکنے کی درخواست مسترد

پیٹرولیم بحران؛ ایف آئی اے کو کارروائی سے روکنے کی درخواست مسترد

ایگزیکٹو کو انکوائری کرا نے کا اختیار ہے، جسٹس اطہر من اللہ فوٹو: فائل

 اسلام آباد: ہائی کورٹ نے پیٹرولیم بحران پر ایف آئی اے کو آئل کمپنی کے خلاف کارروائی سے روکنے کی درخواست مسترد کردی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے آئل کمپنی کی ایف آئی اے کے طلبی نوٹس کے درخواست پر سماعت کی۔  درخواست گزار وکیل نے کہا کہ حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قلت پر انکوائری ایکٹ کے تحت کمیشن قائم نہیں کیا۔

چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ ضروری نہیں کہ حکومت تحقیقات کے لیے انکوائری ایکٹ کے تحت کمیشن قائم کرے، حکومت کی کچھ ذمہ داریاں ہیں اور وہ عوام کو جوابدہ ہے، فیول سپلائی میں خلل ہے تو ایگزیکٹو کو انکوائری کرا نے کا اختیار ہے، آئندہ سماعت پر مطمئن کریں کہ عدالت ایگزیکٹو کے اختیارات میں کیوں مداخلت کرے؟

وکیل نے استدعا کی کہ پٹیشنر کو شوکاز نوٹس جاری کیا گیا، آئندہ سماعت تک حکم امتناع جاری کیا جائے،عدالت نے حکومت کو پٹیشنر کے خلاف کارروائی سے روکنے کی حکم امتناع کی استدعا عدالت نے مسترد کردی۔

چیف جسٹس نے ریمارکس کہ اسی نوعیت کی ایک اور درخواست بھی زیر سماعت ہے جس میں حکم امتناع جاری نہیں کیا، اس درخواست کو بھی اسی کے ساتھ سن لیں گے، عدالت نے وزارت توانائی ،اوگرا، فیول کرائسسز کمیٹی، ایف آئی اے اور حکم امتناع کی درخواست پر نوٹس جاری کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 25 جون تک ملتوی کردی گئی۔

Check Also

پشاورمیں غیرت کے نام پرلڑکا لڑکی قتل؛ کفن اورجنازے کے بغیرتدفین کا انکشاف

 پشاور: غیرت کے نام پر6 روزقبل 21 سالہ نوجوان وقاص اور16 سالہ لڑکی کو قتل کرکے ...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *