Home / بزنس / پی آئی اے نے برسوں سے رائج امریکن سسٹم سیبر کو خیر باد کہہ دیا

پی آئی اے نے برسوں سے رائج امریکن سسٹم سیبر کو خیر باد کہہ دیا

کراچی:  پی آئی اے انتظامیہ نے برسوں سے رائج امریکن ایئرٹکٹنگ، بورڈنگ اور ریزرویشن سسٹم سیبر کو خیر باد کہہ دیا۔معاہدے کے تحت نئی ذمے داریاں ترک کمپنی ہٹ اٹ کو سونپ دی گئیں، قومی ایئر لائن نے آن لائن بکنگ، ٹکٹنگ، بورڈنگ اور ریزوریشن کیلیے 2 دہائی پرانے سسٹم سیبر کی جگہ ترک کمپنی ہٹ اٹ کا نظام لاگو کر دیا۔ذرائع کے مطابق نیا سسٹم نافذ ہونے کے بعد پی آئی اے کو اربوں روپے کی بچت ہوگی، ترجمان پی آئی اے کے مطابق پی آئی اے ٹکٹوں کی ریزرویشن، فلائٹ آپریشن، اکاؤنٹنگ، کریو منیجمنٹ اور پروازوں کی آمد و رفت و چیک ان سروس کیلیے نئے جدید ترین سسٹم کا استعمال شروع کر دیا، جدید سسٹم پی آئی اے ایوی ایشن انڈسٹری کی صف اول کی ترکش آئی ٹی کمپنی ہٹ اٹ کمپیوٹر سروسز سے حاصل کیا ہے۔ہٹ اٹ کا نیا کمپیوٹر سسٹم کرین مکمل طورپر فعال کر دیا گیا، نئے سسٹم پر کم وقت میں منتقلی پی آئی اے ٹیم کی انتھک محنت کا نتیجہ ہے، پی آئی اے کارکنان اور ایئر لائن سے منسلک ٹریول ایجنسیز کے کارکنان کو نئے سسٹم کی ٹریننگ پہلے ہی دی جا چکی ہے۔پی آئی اے نے نئے سسٹم پر منتقلی کے عمل کے دوران مسافروں کو کسی بھی قسم کی ممکنہ پیش آنے والی زحمت پر ان سے تعاون اور تحمل کی درخواست کی ہے۔

Check Also

روپے کی قدر گرنے کا سلسلہ جاری، ڈالر مزید 60 پیسے مہنگا

  کراچی: امریکی ڈالر کی اڑان جاری رہی جس سے انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر ...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *