Home / نیوز / پی ایس ایل فائیو کیلیے ٹکٹوں کی قیمت کم رکھنے کی تجویز

پی ایس ایل فائیو کیلیے ٹکٹوں کی قیمت کم رکھنے کی تجویز

ٹکٹوں کی فروخت بیس جنوری سے ہوگی

 لاہور: پی ایس ایل فائیو کے میچز کے لیے ٹکٹوں کی قیمت کم رکھنے کی تجویز سامنے آگئی۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے ہاوس فل کے لیے ٹکٹوں کی کمائی سے زیادہ اسٹیڈیمز بھرنے کو اولین ترجیح قرار دیا ہے۔ مجوزہ پلان کے مطابق ڈے میچز کے ٹکٹ کے نرخ کم رکھے جارہے ہیں تاہم نائٹ میچز کے لیے نرخوں میں دو سے تین سو روپے کا اضافہ ہوگا۔

میزبان شہر میں ہونےو الے اہم میچز کے ٹکٹ کی نرخوں میں بھی کچھ فرق تجویز کیا گیا ہے، جن میچز میں شائقین کی زیادہ دلچسپی نہیں ہوگی، ان کے ٹکٹ سب سے کم ہوں گے۔ ٹکٹوں کے نرخوں کو چند روز میں فائنل کرکے پرنٹنگ کے لیے  آرڈر دے دیاجائے گا ۔ٹکٹوں کی فروخت بیس جنوری سے ہوگی، پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب بیس فروری کونیشنل اسٹیڈیم کراچی میں جبکہ فائنل بائیس مارچ کو لاہورمیں شیڈول ہے۔

Check Also

توشہ خانہ ریفرنس میں آصف زرداری کے وارنٹ گرفتاری جاری

 اسلام آباد: احتساب عدالت نے آصف علی زرداری کے قابل ضمانت وارنٹس گرفتاری جاری کردیے۔ احتساب ...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *