Home / نیوز / پی ایس ایل: پی سی بی کی جانب سے ’’دورے‘‘ بند

پی ایس ایل: پی سی بی کی جانب سے ’’دورے‘‘ بند

کراچی: پی ایس ایل کے دوران  پی سی بی کی جانب سے’’دورے‘‘ بند کر دیے گئے جب کہ گورننگ بورڈ ارکان کو بھی دبئی نہیں بھیجا جائے گا۔چیئرمین احسان مانی نے پی سی بی کی جانب سے’’دورے‘‘ بند کر دیے ہیں، البتہ فیصلے کا اطلاق اپنے ملازمین پر نہیں ہوگا، ذرائع کے مطابق  جمعرات کو لاہور میں گورننگ بورڈ میٹنگ کے دوران ایک رکن نے  چیئرمین سے پوچھا کہ پی ایس ایل کیلیے دبئی بھیجنے کا کیا پلان ہے؟جواب میں احسان مانی نے کہا کہ بورڈ کسی  کو اسپانسر نہیں کرے گا، البتہ گورننگ بورڈ ارکان اگر اپنے خرچ پر جانا چاہیں تو انھیں میچ کے اعزازی پاسز فراہم  کر دیے جائیں گے۔ذرائع نے مزید بتایا کہ اس بار کسی صحافی کو بھی پی سی بی کی جانب سے یو اے ای نہیں بھیجا جائے گا، اس سے قبل ابتدائی تینوں ایڈیشنز میں 40 سے 50 صحافی دبئی گئے تھے،دیگر شعبوں کی بعض معروف شخصیات اور گورننگ بورڈ کے ارکان کو بھی بھیجا گیا تھا، دوسری جانب حالیہ فیصلے کا اطلاق پی سی بی ملازمین پر نہیں ہوگا۔ذرائع کے مطابق  بہتر پوسٹ پر موجود تقریباً ہر آفیشل یو اے ای کا دورہ کرے گا،کچھ روز قبل چیف سلیکٹر انضمام الحق کو کوئی کام نہ ہونے کے باوجود جنوبی افریقہ بھیجا گیا جس پر کئی لاکھ روپے خرچ ہوئے تھے، بزنس کلاس کا فضائی ٹکٹ، فائیو اسٹار ہوٹل میں قیام کے ساتھ انھیں یومیہ 200 ڈالر (تقریباً28 ہزار پاکستانی روپے) کا الاؤنس بھی دیا گیا تھا۔

Check Also

شہبازشریف کوآج ’سب جیل‘ سے رہا کیا جائے گا

اسلام آباد: اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کو آج سب جیل سے رہا کیا جائے گا۔  ہائیکورٹ ...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *