Home / نیوز / پی ایس ایل کا دیوانہ پاکستانی ’پی کے‘

پی ایس ایل کا دیوانہ پاکستانی ’پی کے‘

 

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کا تیسرا ایڈیشن اب سنسنی خیز مرحلے میں داخل ہوگیا ہے اور ایسے میں شائقین کا جوش و خروش بھی بڑھتا جا رہا ہے۔گزشتہ روز لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی کے مابین پی ایس ایل 3 کے پہلے پلے آف میچ میں کرکٹ اور بالی وڈ اداکار عامر خان کا ایک انوکھا مداح منظرعام پر آیا اور سب کی توجہ کا مرکز بن گیا۔شیری نامی اس کرکٹ کے دیوانے نے بالی وڈ فلم ’پی کے‘ میں عامر خان کے کردار جیسا روپ دھار رکھا تھا۔انہوں نے لباس سے لے کر ٹوپی اور گلے میں ڈھیر ساری مالائیں بھی ‘پی کے’ کی طرح پہن رکھی تھیں۔

‘پاکستانی پی کے’ لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں—۔

جیو نیوز سے گفتگو میں ‘پاکستانی پی کے’ کا کہنا تھا کہ ‘ملک میں پی ایس ایل کے انعقاد پر انہیں بے حد خوشی ہے اور لاہور کے سہانے موسم میں یہ ایونٹ اور بھی اچھا محسوس ہو رہا ہے’۔جب ان سے پوچھا گیا کہ انہیں کون سی ٹیم پسند ہے تو انہوں نے بتایا کہ ساری ہی ہماری ٹیمیں ہیں، میں کسی ایک ٹیم کو سپورٹ نہیں کر رہا بلکہ پورے پی ایس ایل کو سپورٹ کر رہا ہوں۔پاکستانی پی کے نے بتایا کہ وہ دبئی میں تھے اور انہوں نے پی ایس ایل کے تمام میچز دیکھے اور اب وہ فائنل کے لیے کافی پر جوش ہیں۔

Check Also

پولیس کا مولانا سمیع الحق کی قبر کشائی اور پوسٹ مارٹم کا فیصلہ

 راولپنڈی: پولیس نے جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا سمیع الحق کی قبر کشائی اور پوسٹ ...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *