Home / نیوز / پی ایس ایل 4 کیلیے دبئی میں رونقیں بڑھنے لگیں

پی ایس ایل 4 کیلیے دبئی میں رونقیں بڑھنے لگیں

کراچی / لاہور: پی ایس ایل 4کیلیے دبئی میں رونقیں بڑھنے لگیں جب کہ کپتان محمد سمیع سمیت اسلام آباد یونائیٹڈ کے ملکی کرکٹرز پہنچ گئے۔پی ایس ایل فور کیلیے اسلام آباد یونائیٹڈ کے ملکی کرکٹرز دبئی پہنچ گئے، کپتان محمد سمیع اور رومان رئیس کراچی دیگر متعلقہ شہروں سے روانہ ہوئے، سمت پٹیل انگلینڈ سے یو اے ای پہنچے، دیگر کی آمد کا سلسلہ بھی جاری تھا۔ رومان رئیس نے کہا کہ میں ایک سال کرکٹ سے دور رہا،اب پی ایس ایل فورکیلیے بہت پُرجوش ہوں، میں اچھا پرفارم کر کے پاکستان ٹیم میں جگہ بنانے کی کوشش کروں گا۔انھوں نے کہا کہ محمد سمیع کو اسلام آباد یونائیٹڈ کا کپتان بنانا اچھا فیصلہ ہے، میرا ڈومیسٹک ون ڈے کرکٹ میں ڈیبیو بھی انہی کی کپتانی میں ہوا تھا، وہ ایک فائٹر کرکٹر ہیں۔دوسری جانب پشاور زلمی کے پاکستانی کرکٹرز اپنے شہروں سے روانہ ہونے کے بعد دبئی پہنچ گئے، کپتان ڈیرن سیمی کی آمد بھی جمعے کی شب تک شیڈول تھی،کامران اکمل، عمید آصف، ثمین گل ، نبی گل، سمیع اللہ آفریدی،عمر امین ، جمال انور ،خالد عثمان اور ابتسام شیخ کیساتھ ہیڈکوچ محمد اکرم اور منیجر ارشد خان بھی روانہ ہوئے۔لاہور قلندرز کی ٹیم جمعرات کو دبئی پہنچ گئی تھی،قومی ٹیم کے دورئہ جنوبی افریقہ کے بعد حفیظ نے بھی ساتھیوںکو جوائن کرلیا،لاہور قلندرز نے بھرپور مشقوں کا آغاز کردیا ہے۔اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے محمد حفیظ نے کہا کہ فرنچائز کے ساتھ نئے سفر کا آغاز ہورہا ہے،میری کوشش ہوگی کہ اس بار نتائج ماضی سے مختلف ہوں، انھوں نے کہا کہ ٹیم کا کمبی نیشن اچھا اورامید ہے کہ پرستاروں کو مایوسی نہیں ہوگی۔یاد رہے کہ پی ایس ایل کے چوتھے ایڈیشن کا آغاز 14 فروری کو دبئی میں رنگارنگ تقریب کے ساتھ ہوگا۔

Check Also

سلامتی کونسل کا مسئلہ کشمیر کو بھارت کا اندرونی معاملہ تسلیم کرنے سے انکار

نیویارک: مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس منعقد ہوا جس ...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *