Home / نیوز / پی سی بی سے اضافی ملازمین کی چھٹی کرنے کے لیے فہرستیں تیار

پی سی بی سے اضافی ملازمین کی چھٹی کرنے کے لیے فہرستیں تیار

لاہور: نئے چیئرمین پی سی بی کے انتخاب سے قبل بورڈ ملازمین کی فہرستیں تیار کرلی گئیں، اضافی ملازمین کی چھٹی کردی جائے گی۔ذرائع کے مطابق پی سی بی ایچ آر ڈپارٹمنٹ نے مختلف شعبوں میں کام کرنے والے ملازمین کی لسٹیں تیار کرنا شروع کر دی ہیں، فہرست میں واضح کیا جا رہا ہے کہ کون کس کا سفارشی ہے، سابق چیئرمین نجم سیٹھی کی قربت کی وجہ سے بورڈ میں جگہ بنانے والے ملازمین نے ملازمتیں بچانے کیلیے سفارشیوں کی تلاش شروع کر دی ہے۔واضح رہے کہ چند ملازمین خود ہی جانے کا فیصلہ کرچکے تاہم اب بھی کئی بورڈ میں موجود ہے۔ گزشتہ روز پی سی بی ہیڈ کوارٹرز  میں نئے متوقع افسران کے کمروں کی صفائی ستھرائی کا کام شروع کر دیا گیا ہے۔ پی سی بی کے پریس کانفرنس روم میں بھی رنگ و روغن مکمل کر لیا گیا۔

Check Also

مقبوضہ کشمیر میں شہید 11 نوجوانوں کی نماز جنازہ میں ہزاروں افراد کی شرکت

 سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے ہاتھوں 11 بے گناہ نوجوانوں کی شہادت کیخلاف ...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *