Home / بزنس / پی ٹی آئی میں غیر نظرےاتی افراد کی وجہ سے عمران خان کے ویژن کو نقصان پہنچ رہا ،اعجاز مغل

پی ٹی آئی میں غیر نظرےاتی افراد کی وجہ سے عمران خان کے ویژن کو نقصان پہنچ رہا ،اعجاز مغل

 


پی ٹی آئی میں غیر نظرےاتی افراد کی وجہ سے عمران خان کے ویژن کو نقصان پہنچ رہا ،اعجاز مغل
تاحیات سرکاری مراعات لینے کا بل پاس کروا کے وزےر اعلی عثمان بزدار نے بھی بہتی گنگا میں ہاتھ دھو لیے، غریب رل گئے
سابقہ وزےر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف نے ہیپاٹییٹس کی ادوےات ہسپتالوں میںمفت کر دی تھیں، تبدلی سرکار نے ادوےات میں ہوشربا اضافہ ۔

لاہور ۔( )۔۔۔۔۔۔۔۔۔ انجمن تاجران ہال روڈ کے سینئر وائس چےئرمین محمد اعجاز مغل نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کو غیر نظرےاتی افراد نے گھیر رکھا ہے ،جس کی وجہ سے عمران خان کے ویژن کو نقصان پہنچ رہا ہے ،عمران خان کفایت شعاری کی بات کرتے ہیں جبکہ پی ٹی آئی کی حکومت میں لوگ اپنی تنخواہوں میں اضافے کروا رہے ہیں، جبکہ اگر کوئی بھی وزیر اعلی 6 ماہ کامیابی سے گزار لیتا ہے تو اسے تاحےات لاہور میں مفت گھر سرکاری پروٹو کول اور دےگر تمام سرکاری سہولےات میسر ہونے کا بل بھی منظور کروالےا گےا ہے چاہےے اس کا تعلق پنجاب کے دور دراز علاقے سے ہی کیوں نہ ہو۔وزےر اعلی عثمان بزدار نے بھی بہتی گنگا میں ہاتھ دھو لیے۔ےہ بات انہوں نے گزشتہ روز اپنے دفتر میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ محمد اعجاز مغل نے انکشاف کےا کہ موجودہ وزےر اعلی پنجاب عثمان بزدار سے پہلے یعنی سابقہ وزےر اعلی پنجاب اس بل کی شرائط کے مطابق اس سے استفادہ حاصل کرنے کا اہل نہیں ہے ۔ جبکہ عوام کو بہتر ین طرز زندگی فراہم کرنے اور مہنگائی اور غربت سے نکالنے کا نعرہ لگا کر اقتدار میں آنے والی پی ٹی آئی کی حکومت نے عوام پر مہنگائی کے پہاڑ گرا دےئے ہیں ، دوسری جانب عوامی حکومت کے نام نہاد دعوےداروں نے وزےر اعلی ہاو¿س کے دروازے اپنے ہی نظرےاتی ورکروں کیلئے بند کر دےئے ہیںجسے کوئی شک ہے وہ آئے اور 8 کلب روڈ پر دروازے سے اندر جا کر دکھائے۔جبکہ سابقہ وزےر اعلی پنجاب شہباز شریف کے دور میں پی ٹی آئی کے ورکروں کیلئے بھی وزےر اعلی ہاو¿س کے دروزاے کھلے ہوتے تھے۔حاجی نواز کے دور میں علاج اور مالی امداد کی غرض سے آنے والے افراد کو کبھی روکا نہیں جاتا تھا اب کوئی پوچھتا بھی نہیں۔،انہوں نے کہاکہ میں پی ٹی آئی کے بانی ورکر ہوں جبکہ ہمیں کوئی پوچھتا بھی نہیں جبکہ چند نام نہاد افراد پیسے کے زور پر پی ٹی آئی کے ٹریڈ لیڈر بن کر سامنے آچکے ہیں جبکہ حقیقت میں جماعت سے انکا کوئی سابقہ تعلق موجود نہیں ہے۔موجود ہ حکومت میں ہر شخص پریشان ہو چکا ہے لوگوں کے روزگار بری طرح متاثر ہو چکے ہیں تاجر برادری اپنی راس کھانے پر مجبور ہے وزےر اعظم پاکستان چند افراد کی مشاورت کو عمل کرنے کی بجائے اپنی آنکھیں کھولیںاور لوگوں کے حالات پر نظر کریں ۔سابقہ وزےر اعلی پنجاب میاں محمد شہباز شریف نے ہیپاٹییٹس کی ادوےات ہسپتالوں میںمفت کر دی تھیں اور ہزاروں میںفروخت ہونے والی ادوےات کی قیمتیں نیچے گرا دی تھیں ،اور ہیپاٹیٹس کی سوالڈی (Sovaldi ) کی قیمت انتہائی کم کر ددی تھی ۔جبکہ موجودہ حکومت کے دور میں جان بجائے سے لے کر سر درد تک کی ادوےات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ کر دےا ہے ۔

Check Also

شہر قائد کے تاجروں کو تحفظ فراہم کیا جائے ، تاجر الائنس کا ہنگامی اجلاس ۔ ایاز میمن موتی والا، معراج احمد خان سمیت دیگر تاجروں کی شرکت۔ شہر قائد میں تاجر بے یار ومدد گار ہیں ، جرائم پیشہ افراد کا راج ہے۔

    شہر قائد کے تاجروں کو تحفظ فراہم کیا جائے ، تاجر الائنس کا ...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *