Home / تعلیم / پی ٹی آئی کشمیر کو ہر سطح پر منظم کرکے آزاد کشمیر کی نہ صرف عوامی بلکہ تنظیمی سطح پر مضبوط ترین پارٹی بنائیں گے

پی ٹی آئی کشمیر کو ہر سطح پر منظم کرکے آزاد کشمیر کی نہ صرف عوامی بلکہ تنظیمی سطح پر مضبوط ترین پارٹی بنائیں گے

 

اسلام آباد
آزاد کشمیر کے سابق وزیر اعظم و پی ٹی آئی کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کشمیر کو ہر سطح پر منظم کرکے آزاد کشمیر کی نہ صرف عوامی بلکہ تنظیمی سطح پر مضبوط ترین پارٹی بنائیں گے۔اس سلسلے میں تنظیمی کام شروع ہو چکا ہے۔ میں نے تقریباً 80 فیصد حلقوں میں پارٹی کنونشن سے خطاب کیا ہے جبکہ انشا ءاللہ جلد ہی باقی تمام حلقوں میں بھی کنونشن منعقد کیے جائیں گے اور ساتھ ہی پارٹی کی تنظیم نو کا کم بھی مکمل کر لیا جائے گا۔اسکے علاوہ انصاف یوتھ، انصاف علماءونگ، انصاف لائیرز فورم، انصاف ٹریڈرز فورم کی ذیلی تنظیموں کا کام بھی جلد ہی مکمل کر لیا جائے گا۔اسی طرح انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن کی بھی تنظیم نو مکمل کر لی جائے گی۔اس سلسلے میں سید ہ شیرزادگیلانی کو انصا ف سٹوڈنٹس فیڈریشن (ISF)(طالبات)کا کنوینئر مقرر کر دیا گیا ہے اس سلسلے میں پی ٹی آئی کشمیر کے مرکزی سیکریٹیریٹ سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جا ری کر دی گیا ہے۔اس موقع پرانصاف اسٹوڈنٹس فیڈریشن کی کنوینئر سیدہ شیرزاد گیلانی نے آج یہاں پی ٹی آئی کشمیر کے مرکزی سیکریٹیریٹ میں پی ٹی آئی کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری سے ملاقات کی۔ اس موقع پر بیرسٹرسلطان محمود چوہدری نے آئی ایس ایف (طالبات) کی کنوینئرسیدہ شیرزاد گیلانی کو ہدایت کی کہ وہ تین ماہ کے اندرآئی ایس ایف طالبات کی آرگنائزیشن مکمل کریں اور اسکی رپورٹ پی ٹی آئی کشمیر کے مرکزی سیکریٹیریٹ کو پیش کریں جبکہ ایک ماہ میں آئی ایس ایف طالبات ونگ کا اجلاس بلا کر اپنا کام شروع کر دیں

Check Also

حکومت پنجاب کی جانب سے پنجاب میں تعلیم عام کرنے کے بلند و بانگ دعوے کیے جا رہے ہیں

    داو¿دخیل حکومت پنجاب کی جانب سے پنجاب میں تعلیم عام کرنے کے بلند ...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *