Home / خبر یں / پی ٹی وی و پارلیمنٹ حملہ کیس، عمران خان انسداد ہشت گردی عدالت میں پیش

پی ٹی وی و پارلیمنٹ حملہ کیس، عمران خان انسداد ہشت گردی عدالت میں پیش

اسلام آباد:  پی ٹی وی اور پارلیمنٹ حملہ کیس میں چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان انسداد دہشتگردی عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے چاروں مقدمات میں عمران خان کو شامل تفتیش کرنے اور پولیس کو بیان ریکارڈ کرانے کا حکم دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق انسداد دہشتگردی عدالت کے جج شاہ رخ ارجمند نے پی ٹٰی وی اور پارلیمنٹ حملہ کیس سمیت 4 مقدمات کی سماعت کی۔ عمران خان کے وکیل بابراعوان نے حاضری سے استثنی کی درخواست دی جس پر جج شاہ رخ ارجمند نے پوچھا کیا ضمانت قبل از گرفتاری میں استثنی کی درخواست دی جا سکتی ہے؟، بابر اعوان نے موقف اپنایا کہ استثنی مل سکتا ہے جبکہ سرکاری وکیل نے مخالفت کی۔ سماعت کےدوران ہی عمران خان جوڈیشل کمپلیکس پہنچ گئے، انسداد دہشت گردی نے عمران خان کو شامل تفتیش کرنے اور چاروں مقدمات میں بیان رکارڈ کروانے کا حکم دیتے ہوئے کیس کی سماعت 7 دسمبر تک ملتوی کر دی۔ دوران سماعت عمران خان نے فاضل جج سے مسکراتے ہوئے کہا کہ میں بہت بڑا ڈاکو ہوں، جس پر فاضل جج بھی مسکرا دیے۔ سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو میں عمران خان نے کہا کہ میں تھانے جانے کیلئے بھی تیار ہوں، نواز شریف پاکستان کی عدلیہ، فوج اور اداروں پر حملہ کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم اداروں کو مضبوط کرنا چاہتے ہیں، میرا دھرنا سیاسی تھا، ایسے مقدمات سے ہمارا منہ بند کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا پاکستان کا پیسہ باہر لے کر جانے والا چور ہے، نواز شریف 300 ارب روپے کی 29 جائیدادوں کا حساب دیں۔ عمران خان نے کہا کہ نواز شریف سے موازنہ میری توہین ہے

Check Also

اسلامی اتحاد پر سینیٹ میں بحث؛ رولنگ دی تو لاپتہ ہوجاؤں گا، چیئرمین

 اسلام آباد: سینیٹ میں خارجہ پالیسی پر بحث ہوئی جس میں ارکان نے اپنے تحفظات کا ...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *