Home / خبر یں / چارسدہ میں گھریلو تنازعہ پر فائرنگ سے 6 افراد جاں بحق، 2 زخمی

چارسدہ میں گھریلو تنازعہ پر فائرنگ سے 6 افراد جاں بحق، 2 زخمی

چارسدہ: رجڑ میں گھریلو تنازعہ پر فائرنگ کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق اور بچے سمیت 2 زخمی ہوگئے۔ چارسدہ کے علاقے رجڑ میں گھریلو تنازعہ پر فائرنگ کے نتیجے میں میاں بیوی سمیت 6 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے، واقعہ کے بعد ریسکیو اہلکاروں نے زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا جہاں سے انہیں پشاور منتقل کردیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والے تمام افراد آپس میں رشتہ دار ہیں جب کہ واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے، پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے لیے لاشوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کردیا ہے۔

Check Also

پولیس کا مولانا سمیع الحق کی قبر کشائی اور پوسٹ مارٹم کا فیصلہ

 راولپنڈی: پولیس نے جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا سمیع الحق کی قبر کشائی اور پوسٹ ...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *