Home / جرائم / چمن میں لیویز کی کارروائی، کراچی کی رہائشی لڑکی بازیاب، والد گرفتار

چمن میں لیویز کی کارروائی، کراچی کی رہائشی لڑکی بازیاب، والد گرفتار

 

 

چمن: صوبہ بلوچستان کے ضلع چمن میں لیویز نے کارروائی کرتے ہوئے کراچی کی رہائشی ایک لڑکی کو بازیاب کرکے اس کے والد کو گرفتار کرلیا۔لڑکی نے الزام لگایا کہ والد اور بڑے بھائی نے پیسوں کے عوض اسے فروخت کیا تھا۔اسسٹنٹ کمشنر محمد حسین نے پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ شیلا باغ میں کارروائی کرکے ایک لڑکی کو بازیاب کرایا گیا۔لڑکی نے اپنے بیان میں بتایا کہ وہ کراچی کی رہائشی ہے اور والد اور بڑے بھائی نے پیسوں کے عوض اسے 65 سالہ شخص کو فروخت کیا تھا۔لڑکی نے بتایا کہ اس کے والد پہلے اسے کوئٹہ اور پھر شیلا باغ لے کر آئے تھے۔اسسٹنٹ کمشنر کے مطابق لڑکی کے والد کو گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ جس شخص نے لڑکی کو خریدا اُس کو بھی جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔

Check Also

آسیہ کیس؛ سپریم کورٹ کے ججز کی حفاظت پر مامور پولیس اہلکاروں کی جانچ پڑتال

اسلام آباد: آسیہ مسیح کی رہائی کے فیصلے کے تناظر میں سپریم کورٹ میں سیکورٹی اہلکاروں ...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *