Home / خبر یں / چوہدری برادران نیب کے سامنے پیش ہوگئے

چوہدری برادران نیب کے سامنے پیش ہوگئے

 لاہور: آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں مسلم لیگ (ق) کے رہنما چوہدری شجاعت حسین اور چوہدری پرویز الہیٰ نیب کے سامنے پیش ہوگئے۔ سابق وزیراعظم چوہدری شجاعت حسین اور سابق نائب وزیراعظم چوہدری پرویز الہی آمدن سے زائد اثاثے اور غیر قانونی بھرتیوں کے ریفرنس میں نیب لاہور کے سامنے پیش ہوگئے ہیں۔واضح رہے کہ چوہدری برادران کے خلاف 2 ارب 42 کروڑ سے زائد کے غیر قانونی اثاثے بنانے کے الزامات ہیں۔ نیب نے ان کے خلاف یکم جنوری 2000 کو ریفرنس دائر کیا تھا جب کہ تحقیقات کا آغاز 12 اپریل 2000 میں کیا گیا تھا تاہم بعد میں ان کیسز کو بند کر دیا گیا تھا

Check Also

’’ بدتمیز کرکٹرز ‘‘ کو لگام کیسے دیں؟ میٹنگ میں غور ہوگا

’’بدتمیز کرکٹرز‘‘ کو لگام دینے کیلیے حکمت عملی پرکام ہونے لگا جب کہ اتوار سے ...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *