تازہ ترین خبریں
Home / خبر یں / چیف جسٹس نے دیامیر میں اسکول جلائے جانے کا نوٹس لے لیا

چیف جسٹس نے دیامیر میں اسکول جلائے جانے کا نوٹس لے لیا

اسلام آباد: چیف جسٹس پاکستان آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار نےدیامیر میں اسکولوں کو آگ لگانے اور انہیں بارودی مواد سے تباہ کرنے کا نوٹس لے لیا۔ چیف جسٹس ثاقب نثارنے دیامرکے علاقے چلاس میں لڑکیوں کے 12 اسکولوں کوجلائے جانے کے واقعات پرحکومت پاکستان، سیکریٹری آزاد کشمیرگلگت وبلتستان افئیرز اورسکریٹری داخلہ سے 48 گھنٹوں میں رپورٹ طلب کرلی۔دیامرکی تحصیل، تانگیر، داریل اورچلاس میں جمعرات اورجمعے کی درمیانی رات نامعلوم افراد نے مجموعی طورپر12 اسکولوں کوتباہ کردیا تھا۔ متاثرہ اسکولوں میں پاک فوج کے زیرِانتظام چلنے والے دواسکول بھی شامل ہیں۔

Check Also

ایشیا کپ میں پاک بھارت ٹاکرا: شوبز ستاروں کی جانب سے بھی نیک تمناؤں کا اظہار

    دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں ہونے والے ایشیاء کپ کے سلسلے میں آج روایتی ...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *