Home / خبر یں / چیف جسٹس نے عمران شاہ کے شہری پرتشدد کا نوٹس لے لیا

چیف جسٹس نے عمران شاہ کے شہری پرتشدد کا نوٹس لے لیا

کراچی: چیف جسٹس میاں ثاقب نثارنے تحریک انصاف کے ایم پی اے عمران شاہ کی جانب سے شہری پر تشدد کا نوٹس لے لیا۔ چیف جسٹس میاں ثاقب نثارنے تحریک انصاف کے ایم پی اے عمران شاہ کا شہری پرتشدد کا نوٹس لے لیا۔ چیف جسٹس نے 3 روزمیں عمران شاہ، تحریک انصاف اورشہری سے جواب طلب کرلیا۔عمران شاہ کے شہری پرتشدد کے بعد ڈسپلنری کمیٹی کی جانب سے معاملہ حل ہونے تک ان کی پارٹی رکنیت بھی معطل کردی گئی ہے جب کہ عمران شاہ کوشوکازنوٹس جاری کرتے ہوئے معاملے پروضاحت بھی طلب کرلی گئی تھی۔واضح رہے کہ 14 اگست کو تحریک انصاف کے نومنتخب رکن سندھ اسمبلی ڈاکٹرعمران علی شاہ نے کراچی میں نیشنل اسٹیڈیم کے قریب گاڑی روک کر ایک شہری کو تشدد کا نشانہ بنایا اس موقع پر ان کے گارڈز بھی موجود تھے جب کہ واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

Check Also

آسیہ کیس؛ سپریم کورٹ کے ججز کی حفاظت پر مامور پولیس اہلکاروں کی جانچ پڑتال

اسلام آباد: آسیہ مسیح کی رہائی کے فیصلے کے تناظر میں سپریم کورٹ میں سیکورٹی اہلکاروں ...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *