Home / خبر یں / چینی بحران پر تحقیقاتی کمیشن کی رپورٹ وفاقی کابینہ میں پیش

چینی بحران پر تحقیقاتی کمیشن کی رپورٹ وفاقی کابینہ میں پیش

چینی اسکینڈل کے فرانزک آڈٹ میں میں ٹیکسوں کی مد میں اربوں روپے کے فراڈ کا انکشاف ہوا تھا۔ فوٹو : فائل

 اسلام آباد: وفاقی کابینہ کے اجلاس میں چینی بحران پر تحقیقاتی کمیشن کی رپورٹ وفاقی پیش کردی گئی ہے۔

وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس جاری ہے جس میں چینی بحران پر تحقیقاتی کمیشن کی رپورٹ وفاقی کابینہ میں پیش کردی گئی ہے۔

واضح رہے کہ ایف آئی اے نے چینی اسکینڈل کا فرانزک آڈٹ مکمل کیا تھا جس میں ٹیکسوں کی مد میں اربوں روپے کے فراڈ کا انکشاف ہوا ہے اور بتایا گیا ہے کہ شوگر مافیا کا تعلق تمام بڑی سیاسی جماعتوں کے ساتھ ہے۔

 

ملک میں چینی کے بحران پر وزیراعظم عمران خان کی جانب سے ڈی جی ایف آئی اے واجد ضیاء کی سربراہی میں تحقیقاتی کمیٹی قائم کی گئی تھی جس کی رپورٹ کے مطابق چینی کے بحران میں سب سے زیادہ فائدہ حکومتی جماعت تحریک انصاف کے سینئر رہنما جہانگیر ترین نے اٹھایا اور انہوں نے سبسڈی کی مدد میں 56 کروڑ روپے کمائے جب کہ وفاقی وزیر خسرو بختیار کے رشتہ دار نے آٹا و چینی بحران سے 45 کروڑ روپے کمائے

Check Also

جعلی اکاؤنٹس کیس؛ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نیب میں پیش

 اسلام آباد: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ جعلی اکاؤنٹس کیس میں قومی احتساب بیورو میں پیش ...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *