Home / خبر یں / ڈپلومیٹک انکلیو میں پولیس سے بدتمیزی کرنے والی خاتون کو جیل بھجوادیا گیا

ڈپلومیٹک انکلیو میں پولیس سے بدتمیزی کرنے والی خاتون کو جیل بھجوادیا گیا

اسلام آباد: عدالت نے ڈپلومیٹک انکلیو میں پولیس سے بدتمیزی کرنے والی خاتون کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوادیا۔ اسلام آباد پولیس نے ڈپلومیٹک انکلیو میں بدتمیزی کرنے والی خاتون ڈاکٹر شہلا کو  ڈیوٹی جج کی عدالت میں پیش کیا۔ خاتون کے وکیل نے ضمانت کی درخواست دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ ان کی موکلہ کے خلاف درج ایف آئی آر میں شامل تمام دفعات قابل ضمانت ہیں، میری موکلہ دل کی مریضہ ہیں، دباؤ میں ذہنی حالت مفلوج ہوجاتی ہے۔  عدالت نے ڈاکٹر شہلا رضا کو طبی معائنہ کے بعد جیل بھیجنے کاحکم دے دیا۔دوسری جانب وڈیو وائرل ہونے کے بعد وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے پولیس کو تفتیشی رپورٹ جلد از جلد پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نئے پاکستان میں کوئی وی آئی پی نہیں ہے اور ہر کوئی قانون کے تابع ہے، اسلام آباد پولیس ہمارا اپنا ادارہ ہے اور جو لوگ فرض شناسی سے کام کر رہے ہیں حکومت ان کے پیچھے کھڑی ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز سوشل میڈیا پر ایک وڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جب پولیس اہلکار نے بغیر نمبر پلیٹ کی گاڑی روکی تو اس میں سوار خاتون نے نا صرف پولیس اہلکار سے بدتمیزی کی بلکہ کسی بڑے سے بات کروا کر چلی بھی گئی۔ وزیر مملکت کے نوٹس کے بعد خاتون کو گرفتار کرلیا گیا، خاتون کی شناخت ڈاکٹر شہلا کے نام سے ہوئی۔

Check Also

سابق چیف جسٹس کے پلاٹ پر قبضے اور اہل خانہ پر فائرنگ کا مقدمہ درج

 راولپنڈی: سابق چیف جسٹس سعید الزماں کے پلاٹ پر قبضے اور اہل خانہ پر فائرنگ کرنے ...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *