Home / تعلیم / ڈپٹی کمشنر سید امان انور قدوائی کی زیر صدارت گورنمنٹ ماڈل سکولز کی ڈی کنسولیڈیشن کے حوالے سے میٹنگ ہوئی

ڈپٹی کمشنر سید امان انور قدوائی کی زیر صدارت گورنمنٹ ماڈل سکولز کی ڈی کنسولیڈیشن کے حوالے سے میٹنگ ہوئی

 

 

ڈپٹی کمشنر سید امان انور قدوائی کی زیر صدارت گورنمنٹ ماڈل سکولز کی ڈی کنسولیڈیشن کے حوالے سے میٹنگ ہوئی
چناب نگر( نمائندہ خصوصی)ڈپٹی کمشنر سید امان انور قدوائی کی زیر صدارت گورنمنٹ ماڈل سکولز کی ڈی کنسولیڈیشن کے حوالے سے میٹنگ ہوئی ، میٹنگ میں سی او ایجوکیشن میاں محمد اسماعیل ، سینئر ڈیٹا پروسیسرڈی ایم او آفس معین الدین ، ڈپٹی ڈی او میل چنیوٹ سعید احمد نے شرکت کی ، میٹنگ میں ضلع چنیوٹ کے 3سکول جس میں گورنمنٹ ماڈل پرائمری سکول سجنکے تحصیل بھوانہ ،گورنمنٹ ماڈل پرائمری سکول چک نمبر 201ج ب تحصیل بھوانہ اور گورنمنٹ ماڈل پرائمری سکول ٹھٹھہ محمود تحصیل چنیوٹ کواہلیان دیہہ کی درخواستوں پرDe-Consolidation کے عمل کا تفصیلی جائزہ لیا گیا ، اس موقع پر سی او ایجوکیشن میاں محمد اسماعیل نے ڈپٹی کمشنر سید امان انور قدوائی کو بریفنگ دی جس پر ڈپٹی کمشنر سید امان انور قدوائی نے مناسب ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ پالیسی اور میرٹ کو دیکھتے ہوئے اس کی رپورٹ جلد از جلد بنائی جائے تاکہ ان سکولز کو De-Consolidation کرنے کے حوالے سے فیصلہ کیا جائے۔

Check Also

ہومیو پیتھی عطیہ خداوندی اور قدرت کا بنی نوع انسان کیلئے ایک انمول تحفہ ہے جو بیک وقت مریض کے ذہنی، جسمانی اور جذباتی سطح پر اثر انداز ہو کر شفا یابی فراہم کرتا ہے

فیصل آباد () ہومیو پیتھی عطیہ خداوندی اور قدرت کا بنی نوع انسان کیلئے ایک ...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *