Home / بزنس / کاروبار کرنے میں آسانیاں پیدا کرنے کے لےے مزید اقدامات کی ضرورت ہے۔

کاروبار کرنے میں آسانیاں پیدا کرنے کے لےے مزید اقدامات کی ضرورت ہے۔

 


لاہور( پ ر)کاروبار کرنے میں آسانیاں پیدا کرنے کے لےے مزید اقدامات کی ضرورت ہے۔ٹریڈ چیمبرز اور ایسوسی ایشنز کو اعتماد میں لےے بغیر صنعت و تجارت کے حوالے سے کوئی پالیسی نہ بنائی جائے۔دستاویزی معیشت بنانے میں وقت درکار ہو گا،حکومت کاروباری برادری کے ساتھ تعاون کرئے۔حکومت کاروباری برادری کو ہراساں کرنے کی بجائے اپنی ذمہ داریاں پوری کریں۔آج ساری کاروباری برادری ایک پیچ پر ہے جو وقت کی ضرورت ہے۔کاروبار چلے گا تو لوگوں کو روزگار کے موقعے میسر ہوں گے۔حکومت مقامی صنعت کو تحفظ فراہم کرنے کے لےے اقدامات کرئے۔صنعت و تجارت کی بہتری کے لےے مل کر کردار ادا کیا جائےگا۔ملک سے ایکسپورٹ کی جانے والی پروڈکٹز کی بین الاقوامی معیار کی ٹیسٹنگ لیب کا فقدان ہے ،ملک میں بین الاقوامی سٹینڈڈ کے مطابق ٹیسٹنگ لیب قائم کی جائے۔جنوبی پنجاب میں ایکسپوسنٹر قائم کیا جائے۔شناختی کارڈ کی شرط بہت سخت ہے،کاروباری برادری کو عزت دی جائے۔ان خیالات کا اظہار فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری ( ایف پی سی سی آئی ) کے ریجنل چیئرمین ایف پی سی سی آئی عبدالرو¿ف مختار، نائب صدر شیریں ارشد خاں، سینئر نائب صدر سارک چیمبر افتخار علی ملک ، پنجاب کے ٹریڈ چیمبرز کے صدور اورایسوسی ایشنز کے چیئرمینز نے ایف پی سی سی آئی میں منعقدہ افتتاحی بزنس کنونشن 2020سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے مزید کہاکہ ملک میں کاروبار کے لےے سازگار ماحول کی ضرورت ہے،صنعت و تجارت سے متعلقہ حکومتی اداروں میں از سر نو ریفارمز کی ضرورت ہے۔ اجلاس میںسیالکوٹ چیمبر کے صدر محمد اشرف ملک، بہاولپور چیمبرکے صدر جاوید اقبال،لاہور چیمبر کے نائب صدر میاں زاہد جاوید،شیخوپورہ چیمبر کے صدر موزین منظور،جہلم چیمبر کے صدر مخدوم حسین، ڈیرہ غازی خان چیمبر کے صدر ذوالفقار علی خان،ویمن چیمبر لاہور کی صدر لبنیٰ حیات، پاکستان ایتھنول مینوفیکچرنگ ایسوسی ایشن کے چیئرمین محمد وحید چوہدری، سٹین لیس سٹیل ایسوسی ایشن کے چیئرمین ناصر یعقوب، پارٹیکل بورڈ مینو فیکچرنگ ایسوسی ایشن کے چیئرمین شیخ محمد ایوب، سیڈ ایسوسی ایشن سے سلمان عزیز خان،گلوز ایسوسی ایشن کے چیئرمین اسد نصیر میاں،فرنیجر ایسوسی ایشن سے سفیان حیدر،فلور ملز ایسوسی ایشن سے شہباز محمود، سمیت پنجاب کے دیگرٹریڈ چیمبرز کے صدوراور ٹریڈ ایسوسی ایشنز کے چیئرمینوں نے اپنے علاقے اور انڈسٹری کو در پیش مسائل بارے ایف پی سی سی آئی کے عہدہداروں کو آگاہ کیا اور ان کے حل کے لےے بھی تجاویز بھی پیش کی۔ ایف پی سی سی آئی ریجنل چیئرمین عبدالرو¿ف مختار نے کہاکہ کنونشن کا مقصد تمام چیمبرز اور ایسوسی ایشنز کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کرکے مشترک لائحہ عمل طے کرنا تھا تاکہ مسائل کے حل کے لئے حکومت کو مشترکہ تجاویز پیش کی جا سکیں۔

لاہور: ایف پی سی سی آئی کے ریجنل چیئرمین عبدالرو¿ف مختارایف پی سی سی آئی میں منعقدہ افتتاحی بزنس کنونشن 2020سے خطاب کر رہے ہیں۔ ان کے ہمراہ نائب صدر شیریں ارشد خاں، سینئر نائب صدر سارک چیمبر افتخار علی ملک پنجاب کے ٹریڈ چیمبرز کے صدور اورایسوسی ایشنز کے چیئرمینز بھی موجود ہیں۔

Check Also

تجارتی وفد ریجنل چیئرمین عبدالرو¿ف مختارکی قیادت میں سات روزہ دورے پر برطانیہ روانہ ہوگیا۔

  لاہور(پ ر) فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری(ایف پی سی سی آئی) ...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *