Home / نیوز / کاشف بھٹی کا کورونا ٹیسٹ منفی؛ قومی اسکواڈ جوائن کرنے کی اجازت

کاشف بھٹی کا کورونا ٹیسٹ منفی؛ قومی اسکواڈ جوائن کرنے کی اجازت

کاشف بھٹی اب اسکواڈ کے دوسرے اراکین کے لیے خطرہ نہیں ہے، ترجمان انگلش کرکٹ بورڈ . فوٹو : فائل

قومی کرکٹر کاشف بھٹی کی کورونا ٹیسٹ رپورٹ منفی آنے پر انہیں کلیئر قرار دے دیا گیا ہے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی کاشف بھٹی کا کورونا ٹیسٹ منفی آنے پر انگلش کرکٹ بورڈ نے دوسرے کھلاڑیوں کے ساتھ انہیں ملنے جلنے اور ٹریننگ کی اجازت دے دی۔

ترجمان انگش کرکٹ بورڈ کے مطابق کھلاڑی کو احتیاطی طور پر سیلف آئسولیشن کی مدت پوری کرنے پر اسکواڈ جوائن کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ کاشف بھٹی اب اسکواڈ کے دوسرے اراکین کے لیے خطرہ نہیں ہے، پہلے اس کھلاڑی کا ایک ٹیسٹ مثبت آیا تھا، پبلک ہیلتھ انگلینڈ اور ایک وائرالوجسٹ کی ہدایت پر کھلاڑی کو سیلف آئسولیشن میں رکھا تھا تاہم ان کا اب دوسرا ٹیسٹ منفی آچکا ہے۔

Check Also

شراب کے غیرقانونی لائسنس کا معاملہ؛ نیب نے عثمان بزدارکوسوالنامہ بھی بھجوا دیا

 لاہور: قومی احتساب بیورو (نیب) نے شراب کے غیر قانونی لائسنس کے معاملے میں عثمان بزدارکوسوالنامہ بھجوا ...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *