Home / شوبز / کامیڈی فلم چھپن چھپائی کا ٹریلر جاری

کامیڈی فلم چھپن چھپائی کا ٹریلر جاری

لاہور: مزاحیہ فلم ’’ چھپن چھپائی ‘‘ کا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔مزاحیہ فلم ’’ چھپن چھپائی ‘‘ کے ٹریلرکی لانچنگ کی تقریب گزشتہ روز ہوئی۔ اس موقع پرفلم کے مرکزی اداکار احسن خان‘نیلم منیر ‘ طلعت حسین‘ سکینہ سموں اور دیگر بھی شریک ہوئے۔اس موقع پرمیڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے احسن خان کا کہنا تھا کہ ’ وہ ٹی وی پر ا س وقت جس طرح کے کردار ادا کر رہے ہیں ’’چھپن چھپائی ‘ میں ان کا کردار بہت مختلف ہے جو یقینًا شائقین کو پسند آئے گا۔ پوری ٹیم نے ایک فیملی کی طرح انتہائی خوشگوار ماحول میں کام کیا ۔ ’ چھپن چھپائی‘ ایک زبردست مزاحیہ فلم ہے جس میں تفریحی کے ساتھ ساتھ ایک پیغام بھی موجود ہے ۔ مجھے یقین ہے کہ ناظرین ٹیم کی اس کاوش کو ضرور سراہیں گے۔دوسری جانب اداکارہ نیلم منیرنے کہا کہ تفریحی صنعت کے اتنے بڑے ناموں کے ساتھ اپنے فلمی کرئیر کا آغاز کرنا یقینا ایک اعزاز کی بات ہے۔ میری ہمیشہ سے خواہش تھی کہ ایک اچھی کامیڈی فلم میں کام کروں اور اس فلم میں پری کا کردار میری اس خواہش کی تکمیل ہے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے اس فلم میں کام کرکے بہت مزہ آیا اور مجھے امید ہے کہ ناظرین کو بھی فلم پسند آئے گی۔واضح رہے کہ ’ چھپن چھپائی‘ 29دسمبر کو پاکستان بھرمیں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

Check Also

اسلامی اتحاد پر سینیٹ میں بحث؛ رولنگ دی تو لاپتہ ہوجاؤں گا، چیئرمین

 اسلام آباد: سینیٹ میں خارجہ پالیسی پر بحث ہوئی جس میں ارکان نے اپنے تحفظات کا ...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *