Home / جرائم / کراچی: بھائی کیلئے رشتہ دینے سے انکار، استانی نے طالبہ کو قتل کرکے خودکشی کرلی

کراچی: بھائی کیلئے رشتہ دینے سے انکار، استانی نے طالبہ کو قتل کرکے خودکشی کرلی

 

کراچی: شہرِ قائد کے علاقے کوکن کالونی میں ایک استانی نے بھائی کے لیے رشتہ نہ دینے پر اپنی طالبہ کو فائرنگ کرکے قتل کرنے کے بعد خودکشی کرلی۔سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس ایس پی) سینٹرل ڈاکٹر رضوان کے مطابق کوکن کالونی بلاک ایچ  کی رہائشی 26 سالہ استانی نورین نے دو ماہ قبل 16 سالہ طالبہ رابعہ کا رشتہ اپنے بھائی کے لیے مانگا تھا لیکن رابعہ کے اہل خانہ کی جانب سے رشتہ دینے سے مسلسل انکار کیا جارہا تھا۔گذشتہ روز استانی نے طالبہ کو اپنے گھر بلایا اور فائرنگ کرکے قتل کرنے کے بعد خود بھی خودکشی کرلی۔ پولیس کی جانب سے واقعے کی مزید تفتیش کی جارہی ہے جبکہ فائرنگ کے واقعے میں استعمال ہونے والا اسلحہ بھی برآمد کرلیا گیا ہے۔

Check Also

عمران خان کی حکومت نے غریبوں کی کمرتوڑدی ہے، خورشید شاہ

کندھ کوٹ: پیپلزپارٹی کے رہنما خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ سلیکٹ ہوکرآنے والی حکومت عوام کی ...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *