تازہ ترین خبریں
Home / جرائم / کراچی: دہلی کالونی میں ماں اور چند ماہ کے بچے کی موت کا معمہ حل

کراچی: دہلی کالونی میں ماں اور چند ماہ کے بچے کی موت کا معمہ حل

 

کراچی کے علاقے دہلی کالونی میں ایک خاتون اور ان کے چند ماہ کے بچے کی موت کا معمہ حل ہوگیا اور پولیس نے قتل کے الزام میں ساس اور دیور کو گرفتار کرلیا۔واضح رہے کہ گزشتہ روز رپورٹس سامنے آئی تھیں کہ دہلی کالونی کی رہائشی ایک خاتون رمشا نے اپنے چند ماہ کے بچے کے ہمراہ مبینہ طور پر اپارٹمنٹ کی تیسری یا چوتھی منزل سے چھلانگ لگا دی، جس کے نتیجے میں دونوں جاں بحق ہوگئے تھے۔ایس ایس پی ساؤتھ شیراز نذیر نے بتایا تھا کہ مقتولہ کے پوسٹ مارٹم کے بعد مقدمہ درج کیا جائے گا جبکہ خاتون کے والدین اور سسرال والوں کے بیانات بھی ریکارڈ کیے جائیں گے۔بعدازاں واقعے کا مقدمہ مقتولہ کے والدین کی مدعیت میں درج کیا گیا۔جس کے بعد پولیس نے تحقیقات کرتے ہوئے قتل کے الزام میں مقتولہ کی ساس اور دیور کو گرفتار کر لیا۔پولیس حکام کے مطابق ابتدائی میڈیکل رپورٹ میں ثابت ہوگیا کہ رمشا نامی خاتون پر پہلے تشدد کیا گیا اور پھر انہیں عمارت کی ساتویں منزل سے نیچے پھینکا گیا۔پولیس کے مطابق خاتون کے گلے پر رسی کے نشانات ملے ہیں۔حکام کے مطابق مقتولہ رمشا کا شوہر دبئی میں ہے اور ابتدائی تفتیش میں معلوم ہوا کہ خاتون کو گھریلو جھگڑوں کی وجہ سے قتل کیا گیا۔

Check Also

ایشیا کپ میں پاک بھارت ٹاکرا: شوبز ستاروں کی جانب سے بھی نیک تمناؤں کا اظہار

    دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں ہونے والے ایشیاء کپ کے سلسلے میں آج روایتی ...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *