Home / جرائم / کراچی: شوہر نے مفلوج بیوی کو مبینہ طور پر قتل کرکے خودکشی کرلی

کراچی: شوہر نے مفلوج بیوی کو مبینہ طور پر قتل کرکے خودکشی کرلی

 

کراچی: شہرِ قائد کے علاقے سرجانی ٹاؤن میں شوہر نے مبینہ طور پر فائرنگ کرکے اپنی مفلوج بیوی کو قتل کردیا اور پھر خود کو بھی گولی مار کر خودکشی کرلی۔پولیس کے مطابق واقعہ سرجانی ٹاؤن کے علاقے یوسف گوٹھ میں پیش آیا، جہاں 70 سالہ حاجی ممتاز نے مبینہ طور پر فائرنگ کرکے اپنی 65 سالہ مفلوج بیوی حیات بی بی کو قتل کردیا اور بعد میں خود کو بھی گولی مارلی۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس جائے وقوع پر پہنچی اور جائے وقوع سے تمام شواہد اکٹھے کرلیے۔پولیس کے مطابق جائے وقوع سے بارہ بور کے تین خول ملے ہیں، جنہیں فارنزک کے لیے بھجوا دیا گیا۔دوسری جانب مرنے والے میاں بیوی کے رشتہ داروں کے بیانات قلمبند کرکے کارروائی کا آغاز کردیا گیا۔پولیس کے مطابق جاں بحق جوڑے کا ایک بیٹا اپنی دوسری بیوی کے ہمراہ گھر میں رہتا تھا، تاہم گھر والوں کے مطابق واقعے کے وقت میاں بیوی گھر میں اکیلے تھے۔مقتول کے برادر نسبتی فضل کا کہنا تھا کہ واقعے کے وقت گھر میں کوئی نہیں تھا، جب وہ گھر آئے تو میاں بیوی کو ایک ہی کمرے میں مردہ حالت میں پایا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ممتاز نے اس سے قبل ایسی کوئی حرکت نہیں کی تھی۔

Check Also

ایم کیو ایم نے قومی و صوبائی اسمبلی کے 5 حلقوں کے انتخابی نتائج چیلنج کردیے

کراچی: ایم کیو ایم نے قومی و صوبائی اسمبلی کے 5 حلقوں کے انتخابی نتائج کو ...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *