Home / خبر یں / کراچی میں اغوا ہونے والی لڑکی دعا منگی گھر واپس پہنچ گئی

کراچی میں اغوا ہونے والی لڑکی دعا منگی گھر واپس پہنچ گئی

دعا منگی کی رہائی مبینہ طورپرتاوان کے عوض عمل میں آئی۔ فوٹو:فائل

 کراچی: ڈیفنس کے پوش علاقے سے اغوا ہونے والی دعا منگی گھرواپس پہنچ گئی۔

دعا منگی کو بازیاب کرانے میں سندھ پولیس ناکام رہی اور ذرائع کے مطابق اس کی رہائی مبینہ طورپرتاوان کے عوض عمل میں آئی۔ دعامنگی کو30 نومبر کی رات خیابان بخاری سے اغوا کیا گیاتھا۔

اغوا کاروں نے دعامنگی کے دوست حارث سومرو کوگولی مارکرزخمی بھی کیاتھا جو نجی اسپتال میں زیرعلاج ہے۔ واقعےکا اغوا اوراقدام قتل کا مقدمہ درخشاں تھانے میں درج ہے تاہم حارث سومروکا بیان تاحال نہیں لیا جاسکاہے۔

دعا قانون کی طالبہ ہے اور اپنے دوستوں کے ساتھ اکثر چائے کے ہوٹل پر بیٹھتی تھی۔ اس کے اغوا میں سابق منگیتر کے ملوث ہونے کا بھی کہا جا رہا تھا۔ اس کی بازیابی کے لیے اہل خانہ اور دیگر شہریوں نے کراچی پریس کلب کے باہر مظاہرہ بھی کیا تھا۔

Check Also

جاپان کا 3 لاکھ 40 ہزار پاکستانیوں کو ملازمت دینے کا اعلان

 اسلام آباد: جاپان نے 3 لاکھ 40 ہزار پاکستانیوں کلیے ملازمتوں کا اعلان کر دیا۔ چیئرمین ...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *