Home / جرائم / کراچی میں ایک اور پولیس مقابلہ مشکوک قرار

کراچی میں ایک اور پولیس مقابلہ مشکوک قرار

کراچی: شہر قائد میں ہونے والے ایک اور پولیس مقابلے کو مشکوک قرار دے دیا گیا۔ کراچی کے علاقے نبی بخش تھانے کی حدود میں 31 اکتوبر کو ہونے والے مبینہ مقابلے میں پولیس نے 55 سالہ شخص عبداللہ کو ہلاک کردیا تھا۔پولیس نے دعویٰ کیا کہ ہلاک ہونے والے ملزم کے خلاف 7 مقدمات درج تھے، تاہم مقتول عبداللہ کے اہل خانہ نے پولیس مقابلے کو جعلی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ عبداللہ بے گناہ تھا اور اسٹیٹ ایجنسی میں کام کرتا تھا۔ آئی جی سندھ نے اس پولیس مقابلے کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی آئی جی ساؤتھ اور ایس ایس پی سٹی سے ایک ہفتے میں رپورٹ طلب کرلی ہے۔اہل خانہ کا کہنا ہے کہ عبداللہ کا وزن 100 کلو سے زائد تھا، جو صحیح سے چل بھی نہیں سکتا تھا اور نہ موٹر سائیکل چلا سکتا تھا، لیکن پولیس کی جانب سے اسے ڈکیت بنا کر جعلی مقابلے میں مار دیا گیا۔

Check Also

سابق چیف جسٹس کے پلاٹ پر قبضے اور اہل خانہ پر فائرنگ کا مقدمہ درج

 راولپنڈی: سابق چیف جسٹس سعید الزماں کے پلاٹ پر قبضے اور اہل خانہ پر فائرنگ کرنے ...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *