تازہ ترین خبریں
Home / نیوز / کراچی میں بجلی کا بڑا بریک ڈاؤن، آدھا شہر بجلی سے محروم

کراچی میں بجلی کا بڑا بریک ڈاؤن، آدھا شہر بجلی سے محروم

کراچی: شہر قائد میں بجلی کے بڑے بریک ڈاؤن کے باعث کئی علاقوں میں بجلی کی فراہمی  معطل ہوگئی۔ کراچی میں گزشتہ رات  بجلی کے بڑے بریک ڈاؤن کے باعث لیاری، کیماڑی، رنچھوڑ لائن، گارڈن، سٹی ریلوے کالونی، جمشید روڈ، گرومندر، پٹیل پاڑہ، لسبیلہ، ناظم آباد، صدر، پی ای سی ایچ ایس، بزرٹہ لائن، طارق روڈ، بفرزون سمیت متعدد علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔گلستان جوہر بلاک 19 اور 20 ، نارتھ کراچی، نارتھ ناظم آباد، گلشن اقبال 13 ڈی، ڈیفنس فیز ٹو، کلفٹن بلاک فائیو میں بھی  بجلی کی فراہمی بند ہے جس کے باعث علاقہ مکین شدید پریشان ہیں۔ پی ای سی ایچ ایس بلاک4، جوہر بلاک 5، ‏8، 19، 20 اور ملیر کے مختلف علاقوں میں بھی گزشتہ رات سے بجلی کی فراہمی معطل ہے۔ بجلی کی فراہمی بند ہونے سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے جب کہ بیشتر علاقوں میں پانی بھی نہیں آرہا۔ترجمان کے الیکٹرک کے مطابق ایکسٹرا ہائی ٹینشن لائن میں  ٹرپنگ کےباعث بجلی کی فراہمی معطل ہوئی، تاہم ای ایچ ٹی لائن کی بحالی کاعمل مکمل کیاجاچکا ہے۔ متاثرہ علاقوں میں بجلی کی فراہمی کا کام تیزی سے جاری ہے جب کہ بیشتر علاقوں میں بجلی فراہم کردی گئی ہے اور جلد ہی تمام علاقوں میں بجلی بحال کردی جائے گی۔

Check Also

ایشیا کپ میں پاک بھارت ٹاکرا: شوبز ستاروں کی جانب سے بھی نیک تمناؤں کا اظہار

    دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں ہونے والے ایشیاء کپ کے سلسلے میں آج روایتی ...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *