Home / جرائم / کراچی میں غلط انجیکشن سے مرنے والی لڑکی سے زیادتی و قتل کا انکشاف

کراچی میں غلط انجیکشن سے مرنے والی لڑکی سے زیادتی و قتل کا انکشاف

 

کراچی: کورنگی کے سندھ گورنمنٹ اسپتال میں دانت میں درد کے علاج کے لیے آنے والی 25 سالہ عصمت کے ساتھ مبینہ زیادتی و قتل کا انکشاف ہوا ہے۔

دوروز قبل کراچی کے علاقے کورنگی کے سندھ گورنمنٹ اسپتال میں دانت میں درد کے علاج کے لیے آنے والی 25 سالہ لڑکی عصمت مبینہ طور پر غلط انجیکشن لگنے سے جاں بحق ہوگئی تھی تاہم اب انکشاف ہوا ہے کہ عصمت غلط انجیکشن لگنے کے باعث نہیں بلکہ عصمت کو مبینہ زیادتی کے بعد زہر کا انجیکشن دے کر قتل کیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ اسپتال کا گرفتار کمپاؤنڈر شاہ زیب عصمت کے ساتھ مبینہ زیادتی اور قتل میں ملوث ہے، جب کہ لڑکی کو غلط انجیکشن دینے والا ڈاکٹر ایاز فرار ہے جس کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔ عوامی کالونی پولیس نے ہلاکت کا مقدمہ ڈاکٹر اور کمپاؤنڈر کے خلاف درج کیا ہے، تاہم مقدمے میں ابھی زیادتی اور قتل کی دفعات شامل نہیں ہیں۔

واضح رہے کہ ابراہیم حیدری کی رہائشی عصمت کو دانت کے درد کی شکایت پر اسپتال لایا گیا تھا  جہاں ڈاکٹر ایاز نے کمپاؤنڈر شاہ زیب کو انجیکشن لکھ کردیا جیسے ہی وہ انجیکشن لڑکی کو لگایا گیا تو اچانک لڑکی طبیعت خراب ہونے کے بعد انتقال کرگئی۔

اسپتال کے عملے اور ڈاکٹر کی مبینہ غفلت سے جاں بحق ہونے والی لڑکی کی ہلاکت کا مقدمہ عوامہ کالونی پولیس نے درج کرنے کے بعداسپتال کے 2 ٹیکنیشن کو حراست میں لے کراور متوفیہ اور کمپاؤنڈر کا موبائل فون و دیگر اشیا تحویل میں لے کر تفتیش شروع کردی تھی۔

Check Also

توشہ خانہ ریفرنس میں آصف زرداری کے وارنٹ گرفتاری جاری

 اسلام آباد: احتساب عدالت نے آصف علی زرداری کے قابل ضمانت وارنٹس گرفتاری جاری کردیے۔ احتساب ...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *