Home / بزنس / کراچی میں کربلا جیسی صورتحال بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے ، ایازمیمن موتی والا۔

کراچی میں کربلا جیسی صورتحال بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے ، ایازمیمن موتی والا۔

 

 

 

کراچی میں کربلا جیسی صورتحال بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے ، ایازمیمن موتی والا۔
اگر یہ تحریک انصاف کیخلاف سازش ہے تو وزیراعظم عمران خان جلد نوٹس لیں۔
موجود ملکی بحرانوں کا ساراملبہ تحریک انصاف کی تین ماہ کی حکومت پر ڈالنا درست نہیں ۔
پینے کاصاف پانی شہر قائد کا دیرینہ مسئلہ ہے غریب عوام سیوریج والا پانی پینے پر مجبورہیں۔
کراچی () چیئرمین کراچی تاجر الائنس ایسو سی ایشن و بانی عام آدمی پاکستان ایاز میمن موتی والا نے شہر قائد میں پانی کے شدید بحران پر تشویش کا اظہار کرتے ہو ئے کہا ہے کہ شہر قائد کو کربلا بنانے کی کوشش کی جار ہی ہے، کراچی کی عوام پینے کے صاف پانی کے لیے ایک ایک بوند کو ترس رہی ہے ایسا محسوس ہو تا ہے کہ کراچی واٹر بورڈ اور ٹینکر مافیا بد معا شی پر اتر آئے ہیں مہنگے داموں پانی کے ٹینکر بیچ کر غریب عوام کی جیبوں پر ڈاکہ ڈالا جا رہا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے کریم آباد میں کراچی تاجر الائنس ایسوسی ایشن کے آفس میں عہدیداروں سے ملاقا ت کے دوران کیا، ایاز میمن موتی والا نے کہا کہ پینے کے صاف پانی کی عدم دستیابی پورے ملک کا مسئلہ بن چکا ہے چیف جسٹس آف پاکستان اور وزیر اعظم عمران خان نے قیام پاکستان کے بعد پہلی بار اس مسئلے پر سنجیدگی دکھائی ہے جس کے ہم شکر گزار ہیں ہمیں اس عظیم مقصد کے لیے ایک پلیٹ فارم پر متحد ہونا پڑیگا تا کہ آئندہ نسلوں کو ا ٓ بی بحران سے بچایا جا سکے، انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان اس بات کو یاد رکھیں کہ انہوں نے انتخابات سے قبل کراچی کی عوام سے کچھ وعدے کیے تھے اور اگر شہر قائد میں پانی کی بندش تحریک انصاف کے مخالفین کی سازش ہے تو ہم وزیر اعظم عمران خان سے اپیل کر تے ہیں کہ اس سازش پر فوری طور پر ایکشن لیں اور کراچی کی عوام کے اس دیرینہ مسئلے کے حل کے لیئے اپنا کردار ا داکریں تاکہ تحریک انصاف کی نیک نامی پر کوئی فرق نہ پڑے ، انہوں نے کہا کہ ملک اس وقت جن بحرانوں کا شکار ہے اس کا سارا ملبہ تحریک انصاف کی تین ماہ کی حکومت پر ڈال دینا درست نہیں ہے کیونکہ یہ مسائل گزشتہ حکومتوں کے دور کے ہیں ،انہوں نے کہا کہ پانی اس شہر کی عوام کا ایک دیرینہ مسئلہ ہے جو کہ دن بدن بڑھتا چلا جا رہا ہے اور زندگی کی بنیادی سہولیات سے محروم عوام اب سیوریج والا پانی پینے کی وجہ سے وبائی امراض کا شکار ہو رہی ہے ، انہوں نے مزید کہا کہ کراچی کی عوام ہر دور حکومت میں پینے کے صاف پانی کی عدم دستیابی کے مسئلے کا شکار رہی ہے اور اب عوام شدید ذہنی کوفت میں مبتلاءہو گئے ہیں ہم سمجھتے ہیں اس عوامی مسئلے کو ہنگامی بنیادوں پر حل کرنے کی ضرورت ہے تا کہ کسی بھی قسم کی غیر یقینی صورتحال سے بر وقت بچا جا سکے۔

Check Also

ناجائز تجاوازات کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے قبضہ گروپوں اور ٹےکس گزاروں مےں تفرےق رکھی جائے ۔پیاف

ناجائز تجاوازات کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے قبضہ گروپوں اور ٹےکس گزاروں مےں تفرےق رکھی ...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *