Home / جرائم / کراچی: نارتھ ناظم آباد میں بیوٹی پارلر کے باہر سے دلہن لاپتہ، والدین کو اغواء کا شک

کراچی: نارتھ ناظم آباد میں بیوٹی پارلر کے باہر سے دلہن لاپتہ، والدین کو اغواء کا شک

 

 

کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں بیوٹی پارلر کے باہر سے ایک دلہن پراسرار طور پر لاپتہ ہوگئی۔ لڑکی کے والدین کا الزام ہے کہ 4 ملزمان ان کی بیٹی کو اغوا کرکے لے گئے جبکہ پولیس کا موقف ہے کہ لڑکی اپنی مرضی سے سابق منگیتر کے ساتھ چلی گئی ہے۔والدین کے مطابق لاپتہ ہونے والی لڑکی کی 30 ستمبر کو شادی تھی اور مایوں کی تیاری کے لیے وہ اپنی بہن کے ساتھ نارتھ ناظم آباد میں واقع ایک بیوٹی پارلر گئی تھی۔اہل خانہ کا دعویٰ ہے کہ ان کی بیٹی کو پارلر کے باہر سے اُس کے سابق منگیتر نے اغوا کرلیا ہے جبکہ پولیس بھی مقدمہ درج کرنے سے گریزاں ہے۔دوسری جانب ایس ایچ او تیموریہ چوہدری طفیل کے مطابق گمشدگی سے پہلے لڑکی اور لڑکے کے درمیان فون پر رابطہ بھی ہوا تھا۔ان کا کہنا تھا کہ پولیس نے پارلر انتظامیہ سے بھی پوچھ گچھ کی ہے، ساتھ ہی انہوں نے دعویٰ کیا کہ بہت جلد لڑکی کو بازیاب کرالیا جائے گا۔عزیز و اقارب حیران ہیں کہ لڑکی نے گمشدگی سے پہلے سابق منگیتر سے فون پر کیا بات کی تھی اور اگر یہ اغوا کا کیس ہے تو پولیس مقدمہ درج کیوں نہیں کررہی؟

Check Also

(ن) لیگ کے رکن اسمبلی ضیاء الرحمان جعلی ڈگری کیس میں نااہل

      اسلام آباد: سپریم کورٹ نے مسلم لیگ (ن) کے رکن خیبرپختون خوا اسمبلی ...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *