Home / خبر یں / کراچی پولیس چیف کا ٹریفک اہلکاروں کو ’غریبوں‘ کا چالان نہ کرنے کا حکم

کراچی پولیس چیف کا ٹریفک اہلکاروں کو ’غریبوں‘ کا چالان نہ کرنے کا حکم

 کراچی: کراچی پولیس چیف امیر شیخ کا کہنا ہے کہ ٹریفک پولیس کو حکم دیتا ہوں کہ جو غریب ہوں ان کو وارننگ دے کر چھوڑ دیں۔کراچی پولیس چیف امیر شیخ نے سول اسپتال کے برنس وارڈ  میں رکشا ڈرائیور کی عیادت کی اور امدادی رقم کا چیک پیش کیا تاہم رکشا ڈرائیور اور اس کے اہل خانہ نے امدادی رقم لینے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں مدد نہیں انصاف چاہیے۔اس موقع پر میڈیا سے گفتگو میں کراچی پولیس چیف امیر شیخ کا کہنا تھا کہ ٹریفک پولیس کو حکم دیتا ہوں کہ جو غریب ہوں ان کو وارننگ دے کر چھوڑ دیں، ایک ہفتے تک غلط سمت سے آنے والوں کے علاوہ چالان نہ کیے جائیں، ٹریفک پولیس غریبوں کو تنگ نہ کرے اور رکشے والوں کا دن میں ایک چالان کیا جب کہ عوام سے درخواست ہے کہ پولیس کے ساتھ تعاون کرے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز شارع فیصل پر رکشا ڈرائیور نے ٹریفک پولیس اہلکار کی جانب سے رشوت خوری کے خلاف خود کو آگ لگالی تھی۔

Check Also

سابق چیف جسٹس کے پلاٹ پر قبضے اور اہل خانہ پر فائرنگ کا مقدمہ درج

 راولپنڈی: سابق چیف جسٹس سعید الزماں کے پلاٹ پر قبضے اور اہل خانہ پر فائرنگ کرنے ...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *