Home / نیوز / کرس گیل بھی پاک بھارت ہائی وولٹیج ٹاکرے کیلیے تیار

کرس گیل بھی پاک بھارت ہائی وولٹیج ٹاکرے کیلیے تیار

مانچسٹر: ویسٹ انڈیز کے جارح مزاج بلے باز کرس گیل بھی پاک بھارت ٹاکرے کے لیے تیار ہوگئے۔ورلڈکپ 2019 میں آج روایتی حریف پاکستان اور بھارت کا ٹاکرا ہونے جارہا ہے، مانچسٹر کے اولڈ ٹریفورڈ گراؤنڈ میں ہونے والے میگا ایونٹ کے اس میچ کو ورلڈکپ کا سب سے بڑا اور اہم میچ قرار دیا جارہا ہے جس کے لیے نہ صرف دونوں ٹیمیوں نے بھرپور تیاری کی بلکہ شائقین کرکٹ بھی اس میچ کو دیکھنے کے لیے بے تاب ہیں۔شائقین کرکٹ کے ساتھ ساتھ کرکٹ کے باس ’کرس گیل‘ بھی پاک بھارت کیلیے پرجوش ہیں اور انہوں نے میچ سے قبل پاک بھارت کے جھنڈوں والا مخصوص کوٹ پہن کر اپنے جذبات کا اظہار کیا۔کرس گیل نے اپنے انسٹاگرام کے اکاؤنٹ پر خصوصی کوٹ کی تصویر بھی شیئر کی جسے سوشل میڈیا پر شائقین کی جانب سے خوب پذیرائی ملی۔

Check Also

نوازشریف کی حالت بدستورخراب، ادویات کے سائیڈ ایفکٹس سے جسم پر سوجن ہونے لگی

 لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ اسٹیرائڈز، انسولین اور ...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *