Home / جرائم / کروڑوں روپے مالیت کی منشیات سعودی عرب اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی گئی

کروڑوں روپے مالیت کی منشیات سعودی عرب اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی گئی

اسلام آباد: ایئر پورٹ سیکیورٹی فورس کے اہلکاروں نے سعودی عرب جانے والے دو مسافروں کے سامان سے کروڑوں روپے کی آئس (منشیات) برآمد کرلی گئی۔ اسلام آباد ایئرپورٹ پر اے ایس ایف حکام نے کارروائی کرتے ہوئے نجی ائیرلائن کی پروازسے سعودی عرب جانے والے دو مسافروں جان محمد سے ایک کلو238 گرام جبکہ مسافرمسعود احمد سے 2 کلو پانچ سو گرام آئس برآمد کرلی۔اے ایس ایف حکام دونوں مسافروں نے منشیات لکڑی کے رندے اور گیس برنرمیں چھپائی تھی، مسافر مسعود احمد کا تعلق چارسدہ جبکہ مسافرجان محمد کا تعلق مردان سے ہے، دونوں مسافروں کو مزید تفتیش کے لیے اے این ایف حکام کے حوالے کردیا گیا ہے۔

Check Also

اسٹیٹ بینک نے بینکوں کو فارن کرنسی کی خریدو فروخت کی اجازت دے دی

 کراچی: اسٹیٹ بینک نے فارن ایکسچینج میںوئل میں ترمیم کرکے بینکوں کو فارن کرنسی کی خریدو ...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *