Home / شوبز / کرپشن سے پاک لیگ کے لیے بھرپور اقدامات

کرپشن سے پاک لیگ کے لیے بھرپور اقدامات

کراچی میں موجود چار ٹیموں کیلیے اینٹی کرپشن اینڈ ڈوپنگ سیشنزکا انعقاد
 فوٹو: فائل

کراچی:  پی سی بی نے پی ایس ایل کو کرپشن سے پاک رکھنے کیلیے بھرپور اقدامات کر لیے۔

نیشنل اسٹیڈیم میں  گفتگو کرتے ہوئے بورڈ کے سربراہ احسان مانی نے کہا کہ افسوس ہے کہ ماضی میں لیگ کے دوران فکسنگ کے  ناخوشگوار واقعات پیش آئے جس سے اسے نقصان بھی پہنچا لیکن بورڈ کے سخت اقدامات کی وجہ سے معاملات کو بہتر کرلیا گیا۔

انھوں نے کہا کہ حالیہ ایونٹ میں میچ فکسنگ جیسے واقعات کوروکنے کیلیے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں،اس ضمن میں تمام ٹیموں کے کھلاڑیوں کو آئی سی سی کے قواعد وضوابط سے آگاہی دی گئی، ذمہ دار بہت چوکس ہیں تاہم فکسنگ کو مکمل طور پر روکنا کسی کے بس کی بات نہیں۔

دوسری جانب کراچی میں موجود پی ایس ایل 5کی شریک چار ٹیموں کے کھلاڑیوں اور سپورٹنگ اسٹاف کیلیے پی سی بی کے تحت  اینٹی کرپشن اینڈ ڈوپنگ سیشنز منعقد ہوئے، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز، اسلام آباد یونائیٹڈ، پشاور زلمی اورکراچی کنگز کیلیے منعقدہ ان سیشنز میں کرپشن کے نقصانات کے حوالے سے مفصل لیکچرزدیے  گئے، شرکا کوقواعد کی خلاف ورزی پر سزا  سے بھی آگاہ کیا گیا، ان کو منفی سرگرمیوں والے مشکوک افراد سے دور رہنے اور شک کی صورت میں متعلقہ حکام کو اطلاع دینے کی ہدایت دی گئی۔

Check Also

بلوچستان میں تین ہفتوں کے لیے شاپنگ مال، ریستوران اوربازاربند

کوئٹہ: محکمہ داخلہ نے تین ہفتوں تک صوبے بھر کے تمام شاپنگ مال، ریستوران اور بازاربند کردیئے۔ ...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *