Home / نیوز / کرکٹ ورلڈکپ؛ پاکستان اور آسٹریلیا کا میچ آج کھیلا جائے گا

کرکٹ ورلڈکپ؛ پاکستان اور آسٹریلیا کا میچ آج کھیلا جائے گا

ٹاؤنٹن: پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان کرکٹ ورلڈ کپ کا اہم میچ آج ٹاؤنٹن میں کھیلا جائے گا۔کرکٹ ورلڈکپ کے سنسنی خیز مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے تاہم بارش کے باعث میچز منسوخ ہونے کی وجہ سے شائقین کرکٹ کو مایوسی کا سامنا کرنا پڑا ہے، اب تک ایونٹ میں 3 میچز بارش کی وجہ سے منسوخ ہوچکے ہیں جس میں سے ایک میچ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کھیلا جانا تھا۔آج ورلڈ کپ ایونٹ کا ایک اور انتہائی اہم میچ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ٹاؤنٹن میں کھیلا جائے گا تاہم محکمہ موسمیات کی جانب سے میچ کے دوران ایک بار پھر بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر 2:30 بجے شروع ہوگا۔دونوں ٹیموں نے اب تک ٹورنامنٹ میں 3،3 میچز کھیلے ہیں، پاکستان کو پہلے میچ میں ویسٹ انڈیز کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑٓا تھا تاہم انگلینڈ سے مقابلے میں قومی ٹیم نے شاندار کاکردگی کا مظاہرہ کیا اور انگلینڈ کو شکست دی جب کہ سری لنکا سے میچ بارش کی وجہ سے منسوخ کردیا گیا تھا۔آسٹریلیا نے پہلے میچ میں افغانستان اور دوسرے میچ میں ویسٹ انڈیز کو شکست دی تھی تاہم تیسرے میچ میں بھارت کے ہاتھوں کینگروز کو شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

Check Also

سرفراز بھارت سے جیت کے لیے ریلوکٹوں پر انحصار نہ کریں، وزیراعظم کا مشورہ

 اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ سرفراز احمد کو بھارت سے جیت کے ...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *