تازہ ترین خبریں
Home / خبر یں / کلثوم نواز کی وفات: نوازشریف کی طبیعت خراب، تعزیتی ملاقاتیں روک دی گئیں

کلثوم نواز کی وفات: نوازشریف کی طبیعت خراب، تعزیتی ملاقاتیں روک دی گئیں

 

 

لاہور: بیگم کلثوم نواز کے انتقال پر تعزیت کے لیے جاتی امرا میں مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں کی آمد اور تعزیت جاری ہے جب کہ نوازشریف کی طبیعت خراب ہونے کے باعث ان سے تعزیت کرنے کا سلسلہ روک دیا گیا۔کینسر کے مرض میں مبتلا بیگم کلثوم نواز کے گزشتہ روز لندن میں انتقال کے بعد نواز شریف، ان کی صاحبزادی مریم نواز اور داماد کیپٹن (ر) صفدر کو اڈیالہ جیل سے پیرول پر رہا کیا گیا، جس کے بعد وہ خصوصی طیارے میں گزشتہ رات لاہور پہنچے اور اب اپنی رہائش گاہ جاتی امرا میں موجود ہیں۔اس موقع پر جاتی امراء کی سیکیورٹی کے لیے بھاری نفری تعینات کی گئی ہے جب کہ ٹریفک کی روانی کے لیے وارڈنز بھی تعینات کیے گئے ہیں۔نواز شریف سے تعزیت کے لیے سینیٹر آصف کرمانی، سینیٹر ڈاکٹر غوث نیازی اور دیگر لیگی رہنما جاتی امرا آئے۔نوازشریف کی طبعیت رابدوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ میاں نوازشریف کی طبیعت خراب ہوگئی ہے جس کے باعث تعزیت کے لیے آنے والے افراد ان سے نہیں مل سکیں گے۔ذرائع نے بتایا کہ تعزیت کے لیے جاتی امرا آنے والوں سے حمزہ شہباز، سلمان شہباز اور آصف کرمانی ملاقات کررہے ہیں۔

Check Also

ایشیا کپ میں پاک بھارت ٹاکرا: شوبز ستاروں کی جانب سے بھی نیک تمناؤں کا اظہار

    دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں ہونے والے ایشیاء کپ کے سلسلے میں آج روایتی ...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *